نابینا افراد کیلئے لیپ ٹاپ اور بولتے مائیکروویو کی نمائش

77
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

دبئی میں ایکسیس ایبیلیٹیز ایکسپو کے پانچویں ایڈیشن میں نابینا افراد کے لیے لیپ ٹاپ جبکہ آٹزم (بچوں میں دماغی بیماری) میں مبتلا بچوں کے لیے باتیں کرتا مائیکروویو بھی نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔ 

اس ایونٹ کا مقصد بہترین اقدامات، منصوبے اور نئی ٹیکنالوجیز کو شوکیس کرنا ہے تاکہ اس خطے میں موجود 50 ملین افراد کی زندگیوں میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ 

ایک ہی چھت تلے  250 نمائش کنندگان کو یکجا کرنے والی یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔ ویسے تو اس ایکسپو کا خاصہ یہاں پر موجود آٹھ ٹاپ اینوویشن ہوں گی لیکن ان میں سے دو آئٹم ای بیلے لیپ ٹاپ اور بولتا مائیکرو ویو سب سے خاص ہیں۔

ای بیلے لیپ ٹاپ بینائی سے محروم افراد کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں کوئی بھی ڈیجیٹل ٹیکسٹ فائلز کو بریل ہندسوں کے ذریعے ٹرانسکرائب کیا جاسکتا ہے۔ اس میں مکمل قرآن کریم صوتی رہنمائی اور ترجمے کے ساتھ موجود ہے، اسے نوٹس لینے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ریگولر لیپ ٹاپ کی طرح اسٹور کیا جاسکتا ہے۔

نمائش کی دوسری خاص اشیا میں گفتگو کرنے والا مائیکرو ویو ہے جو ٹیکٹیبل بٹن سے لیس ہے، یہ نابینا افراد کو استعمال کے دوران رہنمائی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ گھر پر اسے باآسانی استعمال کرسکیں، یہ ہر بٹن کے افعال سے استعمال کنندہ کو آگاہ کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }