
کشمیری عوام کی جانب سے کارگل ہل کونسل انتخابات میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مسترد کر دیا گیا۔
کارگل ہل کونسل کے حالیہ انتخابات میں نیشنل کانگریس اپوزیشن اتحاد اور کانگریس کو کامیابی ملی ہے۔
کارگل ہل کونسل میں نیشنل کانگریس نے 12، کانگریس نے 10 جبکہ آزاد امیدواروں نے 2 سیٹیں جیتیں ہیں۔
کارگل ہل کونسل انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 2 سیٹیں ہی حاصل کر سکی ہے۔
2019ء میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں یہ کسی بھی نوعیت کا پہلا الیکشن تھا۔
بھارتی خاتون سیاست دان محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی ہار پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہندوتوا کے نظریے کو مسترد کر دیا ہے۔
دوسری جانب کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت یک طرفہ غیر قانونی اقدامات کے پیچھے چھپنا بند کرے۔