گوادر آف روڈ جیپ ریلی کا آغاز کل ہو گا

10
Print Friendly, PDF & Email

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

گوادر آف روڈ جیپ ریلی کا آغاز کل17 اکتوبر سے ہو گا۔

ترجمان جی ڈی اے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گوادر آف روڈ جیپ ریلی 22 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں 11 غیر ملکی اور 10 خواتین سمیت 204 ریسرز حصّہ لے رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ گوادر آف روڈ جیپ ریلی کا 250 کلو میٹر لمبا ٹریک ساحل، صحرا، پہاڑ اور گوادر کے حسین قدرتی مناظر پر مشتمل ہو گا۔

ترجمان جی ڈی اے نے یہ بھی بتایا کہ جیپ ریلی میں موٹر بائیک ریس کی 2 الگ الگ کیٹگریز ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ گوادرجیپ ریلی سےٹورازم کا شعبہ پھلے پھولے گا، لوگوں کو معاشی فائدہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.