شاہ رخ خان سے پوچھنا ہے ‘چھیا چھیا’ گیت والا لال کوٹ کہاں ہے؟ راج کمار راؤ

41

شاہ رخ خان سے پوچھنا ہے چھیا چھیا گیت والا لال کوٹ کہاں ہے؟ راج کمار راؤ

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ کا کہنا ہے کہ میں شاہ رخ خان سے پوچھنا چاہتا ہوں ‘چھیا چھیا’ گیت میں ان کا پہنا ہوا سرخ کوٹ کہاں ہے؟

بھارتی میڈیا سیشن میں راج کمار راؤ سے سوال ہوا کہ وہ شاہ رخ خان کی کیا چیز چرانا چاہیں گے؟

جواب میں راج کمار راؤ نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں ‘چھیا چھیا’ گانے میں جو لال رنگ کا کوٹ انہوں نے پہنا تھا وہ کہاں ہے؟

راج کمار راؤ نے کہا کہ میری حس کہتی ہے کہ ابھیشک بچن کے پاس جوتوں کا بہت اچھا کلیکشن ہے، سلمان خان کی جینز کی پتلونیں بہت اچھی ہوتی ہیں اور وجے ورما دوست بھی ہے اور کلاس میں بھی ساتھ ہی تھا تو اس سے کچھ چرانے کی ضرورت نہیں وہ ویسے ہی سب کچھ دے دے گا۔

بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ مجھے 1940 اور 1950 کی دہائی کا فیشن پسند ہے، اگر آپ دلیپ صاحب اور سنجیو سر کی پرانی تصاویر دیکھیں اور پھر ان کا موازنہ مغربی فیشن سے کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جیمز ڈین اور برینڈن ان ہی کے جیسا فیشن کرتے تھے، دلیپ اور سنجیو صاحب بہت عمدہ ٹی شرٹس اور کوٹ پہنتے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی موقع پر راج کمار راؤ نے بتایا کہ ان کی اہلیہ پترالیکھا نے آج کی تقریب کیلئے ان کے لباس کا انتخاب کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }