
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو ایک۔صفر سے شکست دے کر پہلی بار کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے کمبوڈیا کے خلاف پہلا گول دوسرے ہاف میں 69ویں منٹ میں کیا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں کر سکی تھیں۔
میچ کا واحد گول پاکستان کی جانب سے ہارون حامد نے اسکور کیا۔
اگلے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ سعودی عرب کے ساتھ ہوگا۔