اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہداء 6 ہزار سے زائد ہو گئے

58
-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 6 ہزار 55 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار 143 سے زائد ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی لوگوں کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ اسپتال میں زخمیوں کے لیے دواؤں اور علاج کی دیگر سہولتوں کی بھی شدید قلت ہے۔

رپورٹس کے مطابق محاصرے کے باعث غزہ میں شہری پانی اور کھانے پینے کی اشیاء سے بھی محروم ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج مسلسل فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }