
پروپگینڈا فلم دا کشمیر فائلز پر ایوارڈ نہ ملنے کے باعث انوپن کھیر نے دبے لفظوں میں تنقید شروع کردی۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوپن کھیر کا کہنا تھا کہ فلم میں انکی پرفارمنس جاندار رہی اور وہ نیشنل ایوارڈ کے قابل تھی۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جو یہ سب سے پسندیدہ ایوارڈ وصول کرتا ہے وہ اس کے قابل ہوتا ہے۔
ساتھ میں انہوں نے کہا کہ میں نے بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ جیتنے والے الو ارجن کو سراہا تھا جب میں نے فلم پشپا تھیٹر میں دیکھی۔
انوپن کھیر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ ایوارڈ نہ ملنے پر دکھ ہے اور وہ اس کے اظہار کرنے کےلیے آزاد ہیں۔