سینٹرل کنٹریکٹ معاملہ، پی سی بی کا کرکٹرز کو جلد ادائیگیاں شروع کرنے کا فیصلہ

9
سینٹرل کنٹریکٹ معاملہ، پی سی بی کا کرکٹرز کو جلد ادائیگیاں شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق قومی کرکٹرز کو ادائیگیاں جلد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو بھارت میں سینٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں فراہم کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کےلیے بھارت میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں بھجوادی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے بعد پی سی بی کو آگاہ کریں گے، جس کے بعد ادائیگیوں کا سلسلہ فوری طور پر شروع کردیا جائے گا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق معاہدے پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سے تاحال کھلاڑیوں کو ادائیگیاں نہیں ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو یکم جولائی 2023ء تا 30 جون 2026ء تک سینٹرل کنٹریکٹ کی آفرز ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 30 کرکٹرز کو معاہدے کی پیشکش کی، یہ معاہدہ کھلاڑیوں کی فارم اور فنٹس سے مشروط کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی 3 سال کے دوران کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لے سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }