
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل حماس جنگ روکنے کی اپیل کردی۔
ویٹی کن سے خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں کہا کہ مجھے جنگ کی تباہیاں جھیلنے والوں اور بےگھر ہونے والوں سے ہمدردی ہے۔
پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ کمزوروں کو برباد کرنا اور بھائی چارے کو خراب کرنا سنگین گناہ ہے۔
پوپ فرانسس نے اپیل کرتے ہوئے کہا "جنگ بندی، بہنوں، بھائیو جنگ بندی، جنگ روکو، جنگ ہمیشہ شکست ہوتی ہے۔”