
معروف اور سینئر بھارتی شاعر، گیت نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے کہا کہ کلاسک نغموں کو ریپ ورژن میں دوبارہ پیش کرنا ایسا ہی ہے جیسے تاج محل میں ڈسکو میوزک کا اہتمام کیا جائے۔
ایک بھارتی کامیڈی پوڈ کاسٹ سائرس سیز سے گفتگو کے دوران گوالیار وسطی بھارت میں پیدا ہونے والے 78 سالہ شہرت یافتہ گیت نگار کا کہنا تھا کہ آج کل کلاسک موسیقی کی ری مکسنگ کا رجحان ہے مگر اس میں کچھ قدریں ہونا ضروری ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کلاسک نغموں کی دوبارہ تخلیق مسئلہ نہیں ہے لیکن ایسا کرنے والوں کو اسکی عظمت کو محفوظ رکھنا چاہیے۔ تجارتی پہلوؤں کو شامل کرنے سے کلاسیکی موسیقی کا ٹیسٹ خراب ہوجاتا ہے۔