
انجری سے واپس آنے والے کپتان ولیمسن سمیت نیوزی لینڈ کے کئی بیٹرز نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کی۔
نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔
اس سے قبل اسی میدان میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 367 رنز بنائے تھے جبکہ 10 اکتوبر کو سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 344 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چوکوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، کیویز نے پاکستانی بولرز کے خلاف 46 چوکے لگائے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف اس ہی ایونٹ میں 45 چوکے لگائے تھے۔
پاکستان کے بولرز کی کارکردگی
میچ میں شاہین آفریدی، حسن علی، محمد وسیم اور حارث رؤف نے دس دس اوورز کرائے جبکہ افتخار احمد نے 8 اور آغا سلمان نے 2 اوورز کرائے۔
شاہین آفریدی 90 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ حسن علی نے 82 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔
افتخار احمد نے 55 اور حارث رؤف نے 85 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
محمد وسیم نے 60 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغا سلمان کوئی وکٹ نہ لے سکے۔