یہ کس اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟ کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

55
یہ کس اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟ کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کی بچپن کی تصویر نے ہر ایک کو حیران کردیا؟ کیا آپ اسے پہچان سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں ایک اداکارہ کی بچپن کی تصویر زیرگردش ہے، جس نے رواں ہفتے اپنی 42ویں سالگرہ منائی۔

فلم نگری میں سوئٹی کے نام سے پہنچانی جانے والی اس اداکارہ نے مشہور فلم ’باہو بلی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ہر ایک کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

اپنے بچپن کی تصویر سے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنے جانب کھینچنے والی اس اداکارہ کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے، جس نے 50 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اس تصویرمیں اداکارہ اپنے ابتدائی سالوں میں خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ موجود ہے، انٹرنیٹ صارفین اس اداکاری کی تصویر کی شناخت کےلیے کافی پرجوش دکھائی دیے، کئی ایک نے قیاس آرائی بھی کی۔

کیا آپ اب تک اندازہ لگاسکے یہ کس اداکارہ کی تصویر ہے؟ یہ کوئی اور نہیں ساؤتھ کی لیڈی سپر اسٹار انوشکا شیٹی ہیں۔

اداکارہ فلم انڈسٹری میں 2 دہائیوں سے موجود ہیں، انہوں نے اس دوران رومانوی، سسپنس، تھرلر اور ایکشن سے بھرپور فلموں میں شاندار پرفارمنس دی۔

انوشکا شیٹی اس نایاب تصویر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }