فیصل قریشی فلم ’منگو جٹ‘ سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرینگے

59

فیصل قریشی—فائل فوٹو
فیصل قریشی—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار فیصل قریشی جلد فلم ’منگو جٹ‘ سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ہدایت کار ابوعلیحہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تصدیق کر دی۔

ہدایت کار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’منگو جٹ‘ آئندہ برس عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی جس میں مرکزی کردار فیصل قریشی نبھائیں گے۔

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فلم اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں سندھ اور پنجاب کے فنکار یکجا ہوں گے۔

ابوعلیحہ کے مطابق فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور فلم کی کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے، خاتون کے مرکزی کردار کے لیے 3 بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ ابوعلیحہ اپنی فلموں کے منفرد موضوعات کے باعث عالمی شہرت کے حامل ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی حقیقی کہانی پر مبنی ان کی فلم ’ککڑی‘ بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }