دبئی(اردوویکلی):: پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12 تا14جون، "رواداری کی قدروں کو فروغ دینے میں میڈیا کا کردار”کے عنوان سے دبئی میں تین روزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس منعقدکی جایئگی ۔ کانفرنس کا افتتاح 12 جون 2021 کو ہوگا جس میں 35 سے زائد ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں (کوویڈ 19) کے دوران میڈیا کا کردار اور دیگر عنوانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی صحافیوں اور میڈیا کمیونٹی کو رابطے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ کانفرنس میں الیکٹرانک،پرنٹ میڈیانمائندگان،سفارت کاروں،بزنس پروفیشنلز،ٹیکنوکریٹس کومدعوکیاجائیگا اس بات کا اعلان چئیرپرسن پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن دردانہ شہاب نےچیف ایگزیکٹوآفیسرالاجنیحا الیکٹرومکینیکل دبئی انجینئر محمد جاوید کے ہمراہ دبئی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پریس کانفرنس میں کیااس موقع پرقونصلیٹ آف پاکستان دبئی سے مصور عباس اور سلیم سلطان بھی پریس کانفرنس میں موجودتھے جبکہ پریس کانفرنس کے منتظمین کے علاوہ حامد زمان کائرہ، سیف اللہ، شاہد خان، آصف علی پراچہ، چودھری ظہیر احمد گجر، ملک شبیر اعوان، ندیم پراچہ، مظہر جاوید، وقاص گھمن، مسز خالدہ بخاری، مسز فاطمہ، محمد علی، سید شاکرنے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پرپاکستان میڈیاڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اورالاجنیحاالیکٹرومکینیکل دبئی کے مابین ایک معاہدے کی یادداشت پردستخط ہوئے جس کے تحت مقامی کمپنی کانفرنس کے انعقادمیں انتظامی امورمیں معاونت کے فرایض سرانجام دیگی۔