ایشیائی باشندے کی ایمانداری پرابوظہبی پولیس کی جانب سے انعام
ابوظہبی پولیس نے ایک ایشیائی شخص کودیانتداری اور تعاون پراعزاز سے نوازا۔
ابوظہبی (اردوویکلی):: گزشتہ دنوں ایک ایشیائی باشندے کی ایمانداری اور پولیس کے ساتھ تعاون پراسے انعام اوراعزازسے نوازا،ڈائریکٹر ابوظہبی پولیس ڈائریکٹوریٹ برائے بیرونی علاقہ جات کریمینل سیکیورٹی سیکٹربریگیڈیئر جنرل مبارک سیف السبوسی نے پولیس کے ساتھ تعاون اورنیک نیتی کے ساتھ ذمہ دارانہ اقدام کے لئے ایشیائی باشندے کاشکریہ ادا کیااور اسے ابوظہبی پولیس کی جانب سے تحفہ پیش کیامذکورہ ایشائی کورقم سے بھرابیگ ملاجو اس نے بلاتاخیرپولیس کے حوالے کیا اور اس کی اس فرض شناسی اور ایمانداری سے رقم اس کے اصل مالک تک پہنچ گئی۔