بینٹلے کے نئے فلیگ شپ، بینٹیگا مولینرکی یواے ای میں تقریب رونمائی

56

بینٹلے کے نئے فلیگ شپ، بینٹیگا مولینرکی یواے ای میں تقریب رونمائی

 نئے ماڈل کی رونمائی دبئی میں منعقدہ ایک خصوصی لانچ ایونٹ میں کی گئی۔
بینٹلے پناکل لگژری ایس یووی تنزانائٹ پرپل میں ڈیبیو
بینٹیگاملنر جدید کاریگری کا حتمی اظہار ہے۔(ایڈرین ہال مارک)۔

معیاری اور شاندار عیش و آرام کی، شاندارتخیلق۔

دبئی(نیوزڈیسک):: بینٹلے موٹرز نے باضابطہ طور پر مشرق وسطیٰ میں اپنے فلیگ شپ ماڈل بینٹائیگا مولینر کی آمد کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کی سب سے پرتعیش (ایس یووی) کے حتمی اظہار، بینٹائیگا مولینر کی نقاب کشائی بینٹلے موٹرز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوآفیسر، ہالمارک ایڈیرین نے وی آئی پیز کے لیے اٹلانٹس رائل ،ایک ایسے مقام پر کی جو خود عیش و عشرت کے تناظر کو نئے سرے سے متعین کرتی ہے
بینٹلے رینج کی چوٹی، بینٹائیگا مولینرکو دلکش تنزانائٹ پرپل میں پیش کیا گیا، یہ رنگ جو وقار کے جوہر کو سمیٹتا ہے۔ نیا ماڈل سپر کارکی کارکردگی، کہیں بھی جانے کی صلاحیت، پہلے سے ہی مضبوط امتزاج کے لیے جدید کاریگری کی ایک نئی سطح کو اجاگرکرتا ہے۔
ڈرائیونگ کی حرکیات اور لیموزین سواری کا تجربہ۔::بینٹائیگا مولینر کے بیسپوک کمیشننگ ڈویژن کے طور پر کام کرتا ہے، اور ہر بینٹائیگا مولینر کو ٹیم نے اندر اور باہر منفرد ڈیزائن کی خصوصیات پیش کرنے کے لیے نہایت احتیاط سے تیار کیا ہے، جس سے ایک بصری شاہکار تخلیق کیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ جہاں گاہک اپنی کاروں کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے میں دنیا کی کسی بھی جگہ سے زیادہ خرچ کرتے ہیں۔
اٹلانٹس دی رائل میں خصوصی لانچ ایونٹ میں بینٹائیگا مولینرکے ساتھ نمائش میں ملنر کی طرف سے بنائے گئے باتورکی کوچ کی ایک مثال تھی۔مولینر ورکشاپس میں ہاتھ سے تیار کی گئی، صرف 18 باتور کسٹمر کاریں تیار کی جائیں گی، جو 12وولٹ انجن سے لیس ہوں گی جوکارکردگی میں انتہائی مضبوط اور پائیداراوردیکھنے میں انتہائی خوبصورت اوربیٹھنے میں انتہائی آرام دہ اورپرسکون،پیچھے کیبن کی زیادہ جگہ۔ داخلہ 4+1 یا 4 سیٹوں کے درمیان انتخاب پیش کرتا ہے۔ سب سے زیادہ جدید ترین سیٹ جو کبھی کسی کار میں لگائی جاتی ہے – سب کے لیے بے مثال آرام کو یقینی بناتی ہے۔بینٹلے خوبصورتی اورپائیداری میں لاجواب ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }