راجہ عثمان شفیق جنجوعہ کی صاحبزادی کے عقیقہ کی تقریب

عزیزواقارب اوردوست احباب کی بڑی تعدادمیں شرکت

235

راجہ عثمان شفیق جنجوعہ کی صاحبزادی اورراجہ محمدشفیق جنجوعہ کی پوتی رانیم عثمان کے عقیقہ کی گرینڈعشائیہ تقریب۔

عزیزواقارب اوردوست احباب کی فیملیز سمیت بڑی تعدادمیں شرکت اورمبارکباد

ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرماسٹرمائینڈ جنرل ٹرانسپورٹ وشینواری ریسٹورنٹ مصفح ابوظہبی، راجہ محمدشفیق جنجوعہ نے اپنی پوتی اورراجہ عثمان شفیق جنجوعہ کی نومولود صاحبزادی رانیم عثمان کے عقیقہ کے  موقع پر ابوظہبی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ تقریب کااہتمام کیا۔جس میں پاکستان سے آئے ہوئے ڈائریکٹرسی پی ای سی سندھ حبیب احمدوڑائچ ،حاجی امجد محمودچوہدری سابق ایم پی اے پنجاب اسمبی  حلقہ پی پی 13راولپنڈی،حسیب باجوہ ،حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدزمان ریحانیہ ،چوہدری الطاف حسین،شوکت محمودبٹ،مرزاعبدالمجیدمغل شارجہ،مرزاظفرمحمودعجمان،رانامحمداقبال شارجہ ،نویداحمد آف العین،راجہ خالد محمود،چوہدری یاسرمحمودٓآف عجمان۔راجہ ابوبکرجنجوعہ عمجان،چوہدری  احمد کسانہ،چوہدری محمد اکرام جوڑا،چوہدری ثاقب محمودآف ڈھیروگھنہ،حاجی چوہدری محمدنواز ،حاجی درازخان،میاں امجدجاوید،طارق جاوید قریشی ،طارق محمود آف ریڈکو،ملک محبوب ربانی اعوان ،فاروق وڑائچ،،مبشراحمد،جاوید اقبال چوہدری ،مک وحید احمد اعوان ،راجہ رشید،خان اجمل کمال ،یاسر منیرکیانی ،انجینئیرقاضی عابد،محمد ابوبکر،سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت۔
میزبان تقریب راجہ محمدشفیق جنجوعہ نے اپنے صاحبزادوں راجہ عثمان شفیق جنجوعہاورراجہ عبداللہ شفیق جنجوعہ اوردوستوں کے ہمراہ تقریب میں آنے والے تمام دوستوں کاپرتپاک استقبال کیا اور تشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔
اس موقع پرجناب حبیب احمد وڑائچ،حاجی خان زمان سرور،شوکت محمود بٹ،نوید احمد،راجہ خالد محمود،مرزاعبدالمجیدمغل،غلام احمد کسانہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے راجہ محمدشفیق جنجوعہ کوپوتی اورراجہ عثمان شفیق جنجوعہ کوبیٹی کی پیدائش پرمبارکباد پیش کی اورکہا کہ بیٹیاں اللہ کی نعمت ہوتی ہیں اور ہمیں یہ دیکھ کربڑی خوشی  ہو رہی ہے کہ ہمارے پیارے دوست راجہ محمدشفیق جنجوعہ اور انکے صاحبزادے نے بیٹی کی پیدائش پرجتنی خوشی اورمسرت کااظہارکیاہے یہ اللہ کی نعمتوں کے تشکرکابہترین اظہارہے انہوں نے اتنی بڑی تقریب کااہتمام کرکے عزیزواقارب اور دوست احباب کے لیئے گرینڈ دعوت کااتمام کرکے کمیونٹی کویہ پیغام دیا ہے کہ ہمیں بیٹوں کی طرح ہی بیٹیوں کی پیدائش پربھی خوشی منانی چاہیئے اور اللہ کاشکر ادا کرنا چاہیئے کیونکہ یہ تمام نعمتیں اللہ ہی کی عطاکردہ ہیں۔
مہمان خصوصی حبیب احمد وڑائچ نے کہا کہ کمیونٹی کی یکجہتی دیکھ کربہت خوشی ہوئی اللہ تعالی آپ سب کواسی طرح متحد رکھے ،آپ لوگوں نے اپنی اپنی اسطاعت کے مطابق بہت ترقی کی اورآپ نے کمیونٹی اورپاکستان کے لیئے بھی بہت کچھ کیا۔آپ لوگ اسی طرح ترقی کرتے رہیں ۔مہمانوں کی تواضع کے لیئے ہمااقسام کے کھانوں کااہتمام کیاگیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }