فلمی ستاروں اورکرکٹرز کاجھرمٹ رضوان ساجن کی رہائش گاہ پر

23
Print Friendly, PDF & Email

جہاں سپورٹس وہاں ڈینیوب

ڈینیوب پراپرٹیزنے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار اداکیا۔(رضوان ساجن)

ڈی سی ایل 10چیپٹر2 شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلی گئی

دبئی(اردوویکلی):: ڈی سی ایل 2سیریز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جبکہ ڈی سی ایل کی پہلی سیریز اسلام آبادمیں کھیلی گئی تھی۔شارجہ اسٹیڈیم میں 4جنوری سے 7 جنوری تک کھیلی جانے والی ڈی سی ایل سیریزمیں اسلام آباد وارئیرز،لاہور ہیروز،پشاور ٹائگرز،کراچی رائلزکے درمیان کانٹے دارمقابلے ہوئے جس میں لیجنڈری اداکاروں ،اینکرزاور بہترین کرکٹرزنے حصہ لیا
اس یادگار سیریز کومزید انمول بنانے کے لیئے  ڈینیوب پراپرٹیز کے بانی اور چیئرمین اور متحدہ عرب امارات کے سب سے زیادہ بااثر کاروباری رہنما رضوان ساجن نے اپنی رہائش گاہ پرپشاورٹائیگرٹیم اورپاکستانی فلم اسٹارز کے اعزازمیں ایک پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا۔ جس میں پاکستانی فلم اور ڈرامہ اسٹارزکامران جیلانی، جویریہ سعود قاسمی، مرزا زین بیگ،سعود،،اعجاز اسلم ،سلیم شیخ،اربازخان،مہوش حیات، اور بہت سے جونئیروسینئیراداکاروں نے شرکت کی۔ اس دوران رضوان ساجن کی  60ویں سالگرہ کی تقریب کا کیک بھی کاٹاگیا اور خوبصورت آتش بازی بھی کی گئی۔ ایک رنگارنگ شاندارتقریب تھی
ڈینیوب نے پشاور ٹائیگرز کواپنایا اور سیریزمیں پشاورٹائیگرکواسپانسرکیا جس کی قیادت معروف پاکستانی فلم اسٹار فیصل قریشی کر رہے ہیں۔ کرکٹ ایکشن شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 سے 7 جنوری تک جاری رہا۔ اس یادگار رات کے میزبان رضوان ساجن،انیس ساجن ،ڈاکٹرثنا ساجن اور عادل ساجن نے حسب معمول دلچسپ شگوفوں اور عمدہ میزبانی کاحق اداکرکے محفل کو4چاندلگادیئے۔ڈآکٹرثناساجن نے کہاایک خصوصی اجتماع کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں جو ستاروں سے بھرے آسمانوں، بہترین کھانے، فٹ ٹیپنگ میوزک، اور کرکٹ کے جوش وخروش کے امتزاج کا وعدہ کرتا ہے۔ اس خوبصورت ایونٹ کو سجانے میں دانیال ارشد اور مس نغمہ نے اہم رول اداکیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.