چوہدری عبداللہ یوسف نے بحیثیت ممبرصوبائی اسمبلی حلف اٹھالیا
گجرات(نیوزڈیسک)::حالیہ الیکشن 2024میں ضلع گجرات کے حلقہ پی پی 30 سے پاکستان مسلم لیگ(ق)کے نومنتخب ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ نے آج پنجاب اسمبلی کے اٹھارویں افتتاحی اجلاس میں دیگرممبران صوبائی اسملبی کے ساتھ حلف اٹھایا۔
سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب سبطین خان نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا ،حلف اٹھانے کے بعد سپیکرسبطین خان نے تمام نومنتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ تمام ممبران عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے