سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نئےاسٹیٹ آف دی آرٹ قونصلرسروسز ہالز کا افتتاح
سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نو تعمیر شدہ اسٹیٹ آف دی آرٹ قونصلرسروسز ہالز کا افتتاح ۔
ایک چھت تلے پاکستانی کمیونٹی کو تمام قونصلر خدمات فراہم کرنے کاعزم
نہائت مختصرمدت میں خوبصورت ہالزکی تزئین وآرائش کاکریڈٹ سفیرفیصل نیازترمذی کوجاتاہے
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نئے تعمیر اور تزئین و آرائش شدہ اسٹیٹ آف دی آرٹ قونصلر ہالز کے افتتاح کی خوبصورت تقریب منعقد ہوئی ۔سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی اورچیف ایگزیکٹوآفیسر الانصاری ایکسچینج راشد الانصاری نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اورنئے قونصلر ہالز کے پاسپورٹ سیکشن اور تصدیقی(اٹیسٹیشن) حصوں کا دورہ کیا۔
یہ حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ایک معروف ایکسچینج کمپنی الانصاری ایکسچینج کی مشترکہ کاوش تھی جو تارکین وطن برادری سمیت متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو مالی خدمات فراہم کرتی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے اوورسیزپاکستانیوں کو مؤثر، سازگار اور پرامن ماحول میں قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ان ہالز کو کیو مینجمنٹ سسٹم (کیو ایم ایس) سے لیس کیا گیا ہے اور بیٹھنے کی گنجائش پہلے سے دوگنا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اور الانصاری ایکسچینج کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
الانصاری ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹوآفیسر راشد الانصاری نے اس اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ میں شامل افراد کی مشترکہ کوششوں، محنت اورکام کی خوبصورتی کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے متعدد اداروں کے قیام میں ان کے کردار پر پاکستانی برادری کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے الانصاری ایکسچینج کے عزم کا اعادہ کیا۔افتتاحی تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے سینئیرافسران ، اماراتی وپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات جناب سعیدالمزروعی،حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہناز،چوہدری الطاف حسین،ڈاکٹرسیدقیصرانیس ،میاں امجد جاوید،حاجی دراز خان،انجینئیرمحمود،وسیم گھمن،محمدزمان خان سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ ممتازشخصیات کی بڑی تعدادنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی ذاتی دلچسپی سے ایک مختصرمدت میں خوبصورت ہالز کی تزئین وآرائش اور تعمیرپرسفیرپاکستان کی کاوشوں کوسراہا اور کمیونٹی کے لیئے گراں قدرخدمات انجام دینے پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ان ہالز کی تعمیر سے کمیونٹی کوقونصلر سروسز کی انجام دہی کے لیئے آسانی ہوجائگی۔ہالزمیں بیٹھنے کی تعدادپہلے سے دگنا ہوگئی ہے۔اس کاکریڈٹ یقیناً سفیرپاکستان اور انکی ٹیم کوجاتاہے جنہوں نے کمیونٹی کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے انکے بیٹھنے کے لیئے خوبصورت ہالز کی تزئین تعمیر وآرائش اور تعمیرکابیڑااٹھایا اور اسے مکمل کیا۔