شام میں پھنسے 318 پاکستانی بحفاظت پاکستان پہنچ گئے
بیروت ائیرپورٹ پرسفیرپاکستان سلمان اطہرنے روانہ کیا۔
شام میں پھنسے318پاکستانی بحفاظت پاکستان پہنچ گئے۔
لبنان ائیرپورٹ پرسفیرپاکستان سلمان اطہرنے روانہ کیا۔
سفیرپاکستان کے گراں قدرتعاون پرمسافروں کاخراج تحسین۔![]()
بیروت(نیوزڈیسک)::شام میں پھنسے 318 پاکستانی بحفاظت پاکستان پہنچ گئےان پاکستانیوں کو لے کر خصوصی طیارہ لبنان کے بیروت ائرپورٹ سے روانہ ہوگیا۔
لبنان میں پاکستان کے سفیرسلمان اطہرذاتی طورپربیروت ائیرپورٹ پرموجودتھے اورمسافروں کورخصت کیا۔ مسافروں نے کھانےا وررہائش کے عمدہ انتظامات اورتمام ضروری سہولیات کی فراہمی پرسفیرپاکستان سلمان اطہرکی ذاتی دلچسپی لینے پرانکاشکریہ اداکیاجبکہ وہاں موجود عمررسیدہ مسافروں نے سفیرپاکستان اوروزیراعظم پاکستان کی ان کے بحفاظت انخلا اور روانگی کی کوششوں پرانہیں دعائیں دیں۔اس موقع پرسفیرپاکستان سلمان اطہرنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے شام میں پھنسے تمام پاکستایوں کے بحفاظت انخلا کے لیئے شام اورلبنان کے اعلی حکام سے ذاتی طورپربھی رابطہ کیا اوران سے تعاون کی درخواست کی۔ اور الحمدللہ آج ہمارے پاکستانی بحفاظت وطن روانہ ہورہے ہیں۔جہاں ان کے خاندان کے افراد انکی آمدکاشدت سے انتظارکررہے ہیں