متحدہ عرب امارات میں نئی جنریشن کے شناختی کارڈز کا اجراء
پہلے سے منظور شدہ فیس اور لاگو طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::شہریت و شناخت کی وفاقی اتھارٹی نے نئی جنریشن کے اماراتی پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈز بنانے کے منصوبہ کے تحت سیکنڈ جنریشن کے امارات آئی ڈی کارڈ کا اجراء کردیا متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل سھیل سعید الخلیلی کا کہنا تھا کہ نئی جنریشن کے اماراتی آئی ڈی کارڈز کا اجراء متحدہ عرب امارات حکومت کے ویژن کے حصول کی خاطر ہے جس کے تحت بہترین عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے آبادی کا ڈیٹا ترتیب دینا ہے نئی آئی ڈی میں غیرمرئی ڈیٹا (جسے صرف آئی سی اے کے ای لنک نظام کے تحت ہی پڑھا جاسکتا ہے) کے تحفظ کو بڑھایا گیا ہے ، جدید ترین تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل خوبیوں کو بڑھایا گیا ہے (ہائیر چپ کیپسٹی ، نان ٹچ ڈیٹا ریڈنگ فیچر) ، یہ اعلی معیار کا کارڈ ہوگا جس کی عمر مزید زیادہ بنائی گئی ہے (دس سال سے زائد کی لائف سروس کیلئے پولی کاربونیٹ کا استعمال کرکے) ، مربوط 3 ڈٰ فوٹو (لیزر پرنٹنگ فیچر جوکہ تاریخ پیدائش کی تصدیق کرے) اور اس میں کوڈز کی تعریف کی اضافی خصوصیات (پروفیشنل ڈیٹا ، جاری کرنے والی اتھارٹی اورپاپولیشن گروپ) شامل ہیں ۔ الخلیلی کا کہنا تھا کہ اس کارڈ کے الیکٹرانک ورژن کے پہلے مرحلے کے استعمال کے بعد ان نئے کارڈز کو صارفین کیلئے شائع کرنا شروع کردیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے پر نئے کارڈ کے حامل صارفین وہ ہونگے جن کے کارڈز زائد المیعاد ہوچکے ہیں ، جنہوں نے گم شدہ یا ضائع ہوجانے والے کارڈ کے بدلے کارڈ کی درخواست دے رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس پہلے والے کارڈز موجود ہیں انہیں ترجیحی طور پر وہی استعمال کرتے رہنا چاہیے اور کارڈ کی معیاد مکمل ہونے پر نئے آئی ڈی کی سہولت سے مستفید ہونا چاہیئے الخلیلی نےکہا کہ آئی ڈی کارڈز کے اجراء کیلئے پہلے سے منظور شدہ فیس اور لاگو طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔