Pakistan Ambassador Faisal Niaz Tirmizi, visited the Pakistan Pavilion at #IDEX2025,
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل نیازترمذی کاآئیڈیکسمیں پاکستانی پویلین کادورہ۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی(یواے ای )میں منعقدہ آئیڈیکس 2025 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے 20 سے زائد پاکستانی دفاعی مینوفیکچررز کی جانب سے پیش کیے جانے والے جدید دفاعی آلات کا جائزہ لیا۔آئیڈیکس 2025میں پاکستان کی جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی اور آلات نمائش کے ساتھ مضبوط موجودگی عالمی دفاعی صنعت میں اس کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو واضح کرتی ہے۔