عمان(اردوویکلی):؛سلطنت عمان جانب سے گلف ممالک کے شہریوں کو عمان آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی دیئے کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان نے خلیجی ممالک (سعودی عریبیہ،یواے ای ،قطر،بحرین اورکویت)کے شہریوں کی اپنے یہاں آمد پر پابندی اٹھانے کا اشارہ دے دیا۔اُردو نیوز کے مطابق سلطنت عمان کے وزیر صحت ڈاکٹراحمد السعیدی نے بتایا ہے کہ اس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا جلد ہی ہنگامی اجلاس ہونے والا ہے جس میں خلیجی ممالک کے یہاں منظور شدہ کوویڈ ویکسینوں کی دو خوراکیں لینے والے خلیجی شہریوں کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی دے دیا جائے گا- اس بات کی پابندی کرائی جائے گی کہ ویکسین کی آخری خوراک لگوائے دو ہفتے گزر چکے ہوں-۔