حکومت ابوظہبی کاایک اوراحسن اقدام ،ویکسین شدہ افرادکے لیئے قرنطینہ کی پابندی ختم۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے بیرون ملک سے ابوظہبی آنے والے شہریوں ، مقیم افراد اور سیاحوں کیلئے نئے سفری طریقہ کار کا اعلان کردیا جس پر عملدرآمد اتوار 5 ستمبر 2021 سے ہوگا ، کمیٹی نے منظوری دی ہے کہ ابوظہبی میں آنے والے ایسے تمام افراد کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے۔ ابوظہبی میں آنے سے قبل تمام مسافروں کو چاہے وہ ویکسین شدہ ہوں یا بغیر ویکسین والے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ لازمی دینا ہوگی ۔ گرین مقامات سے ابوظہبی آنے والے شہریوں ، مقیم افراد اور سیاحوں کو ابوظہبی آمد پر لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا لیکن قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی ، ابوظہبی میں قیام کے بعد چھٹے دن بھی انہیں ایسا ٹیسٹ کرانا ہوگا ۔ دیگر مقامات سے آنے والوں کو آمد پر بغیر قرنطینہ ہوئے لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور پھر ابوظہبی میں قیام کی صورت میں چوتھے اور آٹھویں دن ٹیسٹ کرانا ہوگا۔(نیوزبشکریہ وام)۔