چوہدری عبداللہ یوسف کی حلقہ میں سماجی وسیاسی مصروفیات

42
جلالپورجٹاں(اردوویکلی)::ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری برادران کے دیرینہ ومعمتدساتھی ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف  وڑائچ کی حلقہ میں سماجی وساسی مصروفیات پہلی تصویرمیں ممتاز تاجر رہنما ساجد سعید بٹ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کررہے ہیں۔علاقہ کی ممتاز شخصیات نوید بٹ اور مہر محمد شریف بھی انکے ہمراہ ہیں دوسری تصویرمیں چوہدری عبداللہ یوسف گورنمنٹ عبدالحق اسلامیہ کالج میں یوم آزادی کی تقریب میں اساتذہ اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے۔ تیسری تصویرمیں کُلاچورمیں واقع اڈہ  ٹم ٹم کی جامعہ مسجد کے خطیب اور عالم دین قاری مختار احمد کی وفات پر ان کے والد گرامی کے پاس اُن کے درس میں اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اُن کے ساتھ فلاحی شخصیت نوید بٹ بھی موجود ہیں۔
دیگرتصاویرمیں چوہدری عبداللہ یوسف اور سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نوازاجنالہ ایک اہم اجلاس کے بعد خوشگوار مُوڈ میں ، کالاچک میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی اورممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شجاعت نوازاجنالہ کی موجودگی میں چوہدری عبداللہ یوسف ولیمہ پر دولہاچوہدری عمران موبی کو مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ دوسری تصویرمیں صاحبزادہ طہ حسین سہروردی کوادارہ نعیم الاسلام کوامیرمنتخب ہونے پرپھولوں کاہارپہناکرمبارکباددیتے ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }