سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم دفاع پاکستان کی پروقارتقریب کاانعقاد۔
کوروناوباکے پیش نظرایس اوپیزکی مکمل پابندی۔
ابوظہبی(اردوویکلی):: پوری دنیاکی طرح سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں 57ویں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک سادہ مگرپروقارتقریب کااہتمام کیاگیاجس میں1965کی جنگ میں مادر وطن کی خاطرجانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور پاکستان کی مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کیاگیا۔ اس موقع پرصدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرجناب افضآل محمود نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا وطن کی شہیدہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ستمبر 1965 کی جنگ کے دوران شاندار کامیابیوں پر افواج پاکستان کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ذکرکرتے ہوئے سفیرپاکستان نے ان پاکستانیوں کو خصوصی طورپرخراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔ انہوں نے اتحاد اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیئے پاکستانی قوم مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔سفیر افضال محمود نے کشمیریوں کی حالت زار پر بھی روشنی ڈالی جوریاستی تشددکاسامناکررہے ہیں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے غیر ملکی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جائز جدوجہد میں سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔تقریب کے دوران پاکستان کی دفاعی افواج کی کامیابیوں اور شہداء کے بہادرانہ اقدامات پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ پاکستانی قوم کی سلامتی اور خوشحالی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔