سری لنکا میں غذائی بحران میں شدت کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا

73

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران جاری ہے اور وزیراعظم نے غذائی قلت سے متعلق خبردار کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  سری لنکن حکومت نے اگلے سیزن کی فصلوں کی کاشت کے لیے کھاد خریدنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سیزن مئی تا اگست کھاد کی خریداری کے لیے ممکن نہ ہو تاہم اگلے سیزن ستمبر تا مارچ کھاد کے بہتر سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر ایک سے یہ مخلصانہ درخواست کرتا ہوں کہ صورتحال کی سنگینی کو قبول کیا جائے۔

صدر راجاپکسے نے جمعے کو کابینہ میں 9 نئے وزرا کو شامل کرنے کی منظوری دی جن میں صحت، تجارت اور سیاحت کے وزیر شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے انتہائی اہم خزانے کی وزارت کے لیے کوئی نام نہیں دیا جس کے بعد یہ امکان ہے کہ وزیراعظم وکرم سنگھے ہی اس وزارت کو دیکھیں گے۔

Advertisement

دارالحکومت کولمبو کی پٹاح مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والی 60 سالہ اے پی ڈی سومناواتھی نے کہا کہ زندگی کی حالیہ مشکلات کے بارے میں بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ میں نہیں بتا سکتی کہ اگلے دو ماہ میں کیا ہوگا شاید ہم یہاں بھی نہ ہوں۔

مرکزی بینک کے گورنر نے بتایا کہ ورلڈ بینک سے قرض حاصل کر لیا گیا ہے اور ایندھن و گیس کی شپمنٹ خرید لی گئی ہیں تاہم ان کے ملک میں پہنچنے میں وقت لگے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }