منکی پاکس، یورپی ممالک میں بھی کیسز سامنے آنے لگے

111

یورپ کے مختلف ممالک میں منکی پاکس کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور 20 مئی کو فرانس، بیلجیئم اور جرمنی نے اولین کیسز کو رپورٹ کیا ہے۔

فرانس میں پہلا کیس پیرس میں شامل ایل ۔دو ۔ فرانس نامی علاقے میں سامنے آیا جہاں 29 سالہ شخص میں اس کی تشخیص ہوئی ۔اس تناظر میں فرانسیسی حکام کا کہنا تھا کہ اس شخص نے کسی ایسے ملک میں سفر نہیں کیا تھا جہاں منکی پاکس کاوائرس گردش کررہا ہے۔

علاوہ ازیں، جرمنی کی مسلح افواج کے مائیکرو بائیولوجی انسٹی ٹیوٹ نے ایک مریض میں اس بیماری کی تصدیق کی جبکہ بیلجیئم میں 2 افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یورپ میں منکی پاکس کا پہلا کیس 7 مئی کو برطانیہ میں سامنے آیا تھا اور اب تک وہاں 20 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔برطانیہ کے ساتھ ساتھ اب تک اسپین، پرتگال، اٹلی، سوئیڈن، امریکا ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں اس بیماری کے کیسز کی رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ وہ اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے بالخصوص برطانیہ میں جہاں زیادہ تر کیس ہم جنس پرست افراد میں سامنے آئے ہیں۔تاہم، افریقہ سے باہر اچانک مختلف ممالک میں اس بیماری کے پھیلنے سے یہ خدشہ پیدا ہورہا ہے کہ یہ دیگر خطوں میں بھی پھیل سکتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ چیچک کی ویکسین سے بیماری سے 85 فیصد تحفظ ملتا ہے کیونکہ دونوں وائرسز کافی حد تک ایک جیسے ہیں۔

اس تناظر میں برطانوی حکام نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین کو خریدنا شروع کردیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کے قریب رہنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }