وفاقی کابینہ کابھارت کے خلاف بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کواعلی ترین فوجی اعزاز فیلڈ
مارشل کے عہدے پر ترقی کی منظوری کااعلان۔
فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیربابرسدھوکی ملازمت میں بھی توسیع کا فیصلہ۔
یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کا اعزاز ہے
میں یہ اعزاز سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتاہوں(جنرل سیدعاصم منیر)
اسلام آباد(نیوزڈیسک)::وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کوہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی ،ملکی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کوشکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیرکو(نشان امتیازملٹری) فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیربابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ فوجی افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیدجنرل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کی خاطرجنرل عاصم منیر کی خدمات کا اعتراف ہےجبکہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں جنرل عاصم منیر کی دلیری‘ استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔ادہرپاک فوج کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔
وزیراعظم پاکستان آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔‘
آرمی چیف سید عاصم منیر فیلڈ مارشل بننے والے دوسرے فوجی سربراہ ہیں۔ ان سے قبل اس عہدے پر ایوب خان بھی رہ چکے ہیں۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ’صدر پاکستان، وزیر اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔