سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ابوظہبی میں بوہرہ کمیونٹی کے عمائدین سےالوداعی ملاقات۔
بوہرہ کمیونٹی نے ہمیشہ فعال کردار اداکیا۔(سفیرفیصل نیازترمذی)۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل نیازترمذی نے آج بوہرہ کمیونٹی کی ممتازسماجی شخصیات جناب یوسف عبدالحسین،معیز فخر الدین اور مسٹر سیفی روپا والا سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران یوسف عبدالحسین نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے بالعموم اور بوہرہ برادری کے لیے بالخصوص سفیرفیصل نیازترمذی کے فعال کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سفیر کے بین المذاہب روابط کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے تمام طبقات کی یکساں موجودگی اور اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے سفیر کی متحرک رہنمائی اور نگرانی میں عوام کے لیے مہیا کی گئی جدید سہولیات کو بھی سراہا۔ انہوں نے سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی مستقبل کی اسائنمنٹ اور مزید کامیابیوں کی خواہش کی۔
سفیر ترمذی نے جواب میں بوہرہ برادری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور محنت سے کمائی گئی ترسیلات پاکستان بھیجیں۔ انہوں نے سفارت خانے کی تمام تقریبات میں بوہرہ برادری کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے انہیں مستقبل میں بھی بوہرہ کمیونٹی کے لیے سفارت خانے کی جانب سے جاری تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔