بیرون ملک جانے والے پاکستانی ورکرز کے لیے آن لائن سافٹ سکلز ٹریننگ لازمی قرار 

14

بیرون ملک جانے والے پاکستانی ورکرز کے لیے آن لائن سافٹ سکلز ٹریننگ لازمی قرار ۔

سافٹ اسکلز ٹریننگ ایک مفت اور لازمی آن لائن کورس ہے۔

سافٹ اسکلز ٹریننگ ایک مفت اور لازمی آن لائن کورس ہے اُن پاکستانیوں کے لیے جو کام کے ویزے پر بیرونِ ملک جا رہے ہیں اور پروٹیکٹر اسٹیمپ لگواتے ہیں۔ اس میں آپ کو مؤثر بات چیت، ٹیم ورک اور پروفیشنل رویے جیسے اہم ہنر سکھائے جاتے ہیں۔ یہ کورس 18 اکتوبر 2025 سے سب کے لیے لازمی ہوگا۔

ابوظہبی(ارشدچوہدری) بہتر تلاش معاش کے لیئے پاکستان سے ہر برس لاکھوں افراد خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر خطوں کا رخ کرتے ہیں۔ ان تارکینِ وطن کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کی جانب سے یہ شکایات بھی سامنے آتی رہی ہیں کہ پاکستانی ورکرز کو کام کے ماحول میں ڈھلنے، مقامی ثقافت کے مطابق رویہ اپنانے، زبان اور کمیونیکیشن کے مسائل حل کرنے اور ٹیم ورک جیسے بنیادی پہلوؤں میں مشکلات درپیش رہتی ہیں۔
کئی مواقع پر آجر اداروں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی ملازمین اپنے کام کے حوالے سے تو محنتی ہیں لیکن رویوں اور سماجی میل جول میں وہ معیار پورا نہیں کر پاتے جس کی بین الاقوامی منڈی میں ضرورت ہوتی ہے۔ اسی بات کہ پیش نظر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق 18 اکتوبر 2025 کے بعد کوئی بھی امیدوار اس تربیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیے بغیر رجسٹریشن یا پروٹیکٹر کلیئرنس نہیں لے سکے گا۔
اس اقدام کو وزیراعظم آفس اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی براہِ راست ہدایات پر عملی شکل دی گئی ہے
وزارتِ سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی نے، اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے تکنیکی تعاون سے، سافٹ اسکلز ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جو اب  بیرونِ ملک روزگار حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ اہم اقدام ہمارے افرادی قوت کو عالمی روزگار کی منڈی میں کامیابی کے لیے بہتر طور پر تیار کرنے کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔
جو بھی امیدوار پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس کی اسٹیمپ حاصل کرنا چاہتا ہے، اُسے آن لائن سافٹ اسکلز ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے کا ثبوت دینا ہوگا۔
اس پروگرام کے تربیتی مواد کو آئی سی ایم پی ڈی اور یورپی یونین کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے تاکہ یہ حکومتِ پاکستان کی مزدوروں کی نقل و حرکت اور تارکین وطن کے تحفظ سے متعلق ضروریات کو پورا کر سکے۔
اس کورس کے ذریعے بیرونِ ملک جانے والے کارکنان مؤثر ابلاغ، ٹیم ورک، مسائل کے حل کی صلاحیت، ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ رویے جیسے لازمی ہنر سیکھیں گے۔ یہ مہارتیں پاکستانی کارکنان کو میزبان ممالک میں بہتر طور پر ایڈجسٹ ہونے، ملٹی کلچرل ماحول میں پُراعتماد طریقے سے کام کرنے اور عالمی افرادی قوت میں مثبت کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔
مائیگرنٹ ریسورس سینٹر (ایم آر سی) پاکستان اس اقدام کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہے کیونکہ یہ براہِ راست ہماری اس مہم کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد محفوظ، باخبر اور منظم ہجرت کو فروغ دینا ہے تاکہ تمام پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے مواقع کامیابی سے حاصل کر سکیں۔
ڈی جی بیورو آف امیگریشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ آج کی دنیا میں صرف پیشہ ورانہ مہارت یا تعلیمی قابلیت کافی نہیں بلکہ آجر زیادہ تر ان ملازمین کو ترجیح دیتے ہیں جو سماجی اور ثقافتی سطح پر ہم آہنگ ہوں، مؤثر انداز میں بات چیت کر سکیں، ٹیم ورک کے ذریعے مسائل حل کریں اور مشکل حالات میں صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں۔
سافٹ اسکلز ٹریننگ مینوئل اور اس کا آن لائن پورٹل ای یو-پروٹیکٹ پروجیکٹ کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔ یہ تربیت تمام ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے 18 اکتوبر 2025 سے لازمی ہوگی ۔
مزیدرہنمائی ومعلومات کے لیئے درج ذیل نمبر،ای میل پررابطہ اورویب سائٹ ملاحظہ کریں 
Hotline: 0304-111 2 123
Email: info@mrc.org.pk
WhatsApp: 0300-0116671/0306-0191919/0328-5473023
رجسٹریشن اور کورس کرنے کے لیے وزٹ کریں: https://softskills.oec.gov.pk/

 

۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }