عمان کے 51 ویں قومی دن پرالمضیف بارڈر پورٹ پرابوظہبی پولیس کااظہاریکجہتی

91
ابوظہبی پولیس نےالمضیف بارڈر پورٹ پر 51 واں عمانی قومی دن منایا۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس کی جنرل کمان نے متحدہ عرب امارات کی سرحدی بندرگاہ پر فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، قومیت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے تعاون سے سلطنت عمان کا 51واں قومی دن منایا،ابوظہبی پولیس نے سلطنت کے 51 ویں قومی دن کے موقع پر عمانی بھائیوں کو مبارکباد پیش کی، جو ہر سال 18 نومبر کو آتاہے سلطنت عمان سےالعین اور البریمی گورنری کے درمیان سرحدی گزرگاہ کے ذریعے آنے والےمسافروں کومبارکباد، سکارف اور تحائف پیش کیے گئے۔ عمانی بھائیوں نے ابوظہبی پولیس کے اس اقدام پرخوشی اورتعریف کا اظہار کیا، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی اور مشترکہ تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }