پی ایس ایل 8: پلیئر ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے دی گئی

50

پی ایس ایل 8: پلیئر ڈرافٹنگ کو حتمی شکل دے دی گئی

پلیر ڈرافٹنگ کا حتمی فیصلہ پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر میں قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا جس میں 6 فرنچائائزز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں لاہور قلندرز پلیئر ڈرافٹنگ میں کھلاڑیوں کا پہلا انتخاب کرے گی جب کہ دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور تیسرے نمبر پر ملتان سلطانز کھلاڑیوں کو منتخب کریں گے۔

چوتھے نمبر پر کراچی کنگز اور پانچویں نمبر ملتان سلطانز کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے جب کہ چھٹے نمبر پر پشاور زلمی کی باری آئے گی۔

پی ایس ایل 8 کے لیے 17 میچز کا فیصلہ ایک خصوصی شماریاتی ٹول کے ذریعے کیا جائے گا۔

پی ای ایل 8 کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے فلیگ شپ ایونٹ کے لیے چھوٹے سنگ میل طے کیے ہیں اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 2023 کے لیے پک آرڈران اہداف میں سے ایک تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب ٹیموں کے پاس اپنی باری پر کھلاڑیوں کو انتخاب کرنے کا موقع ہوگا جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو بھی کھلی ہوئی ہے جس پر ہمیں حوصلہ افزا ردعمل مل رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹاپ کھلاڑی کتنی بے تابی سے اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

عثمان واہلہ کہتے ہیں کہ اگلے سال کا ایونٹ چار مقامات پر منعقد کیا جائے گا جس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ایونٹ کو نہ صرف اس کے قد اور شہرت کے مطابق پیش کرنے کے لیے انتہائی محنت کررہے ہیں بلکہ ایونٹ کے قد کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2023 کی پلیئر ڈرافٹنگ کی تفصیلات کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }