یواے ای کے 50ویں قومی دن پرسفیرپاکستان اورپاکستانی کمیونٹی کے پیغامات

249
                         متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمودکاپیغام

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی، پاکستانی کمیونٹی اور اپنی جانب سے، میں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور اماراتی بھائیوں کو ان کے قومی دن کے پرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ایک ایسے وقت میں یو اے ای میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں جب یو اے ای اپنی گولڈن جوبلی منا رہا ہے اور ہم اپنے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔آج متحدہ عرب امارات امن، ترقی اور گڈگورنینسانی کی پہچان کے طور پر اقوام عالم میں فخر کے ساتھ کھڑا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں جو شاندار پیش رفت حاصل کی ہے وہ ملک کو ایک جدید ریاست اور ترقی کرتی ہوئی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے اماراتی قیادت کے وژن اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یواے ای نے تجارت، مالیاتی خدمات، سیاحت، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ کے لیے عالمی معیار کے مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے شاندار پیش رفت کی ہے۔ یہ متاثر کن ترقی رواداری، جامع اقتصادی ترقی اور اختراع کو فروغ دینے سے ممکن ہوئی ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی موجودہ دور اندیش قیادت میں ہمارے دوطرفہ تعلقات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ یہ باہمی فائدہ مند برادرانہ تعلقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور دفاعی تعاون سمیت کثیر جہتی تعاون پر محیط ہیں۔ متحدہ عرب امارات تقریباً 1.6 ملین پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے جو نہ صرف ہماری دونوں قوموں کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک موثر پل کا کام بھی کرتے ہیں۔ ہمارے بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی طرف سے دیا جانے والا تعاون کئی دہائیوں سے قابل ذکر رہا ہے۔اس اہم موقع پر، جیسا کہ ہمارے اماراتی بھائی بہن اپنی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں، پاکستانی بھی ان کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے ان کے ساتھ شامل ہیں۔ میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی اچھی صحت اور خوشی اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔

متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن پر پاکستانی کمیونٹی کے تاثرات

اماراتی قوم کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں
امارات کی ترقی وکامیابی کے لیئے ہم ہمیشہ دعا گوہیں
بانی امارات بابائے قوم شیخ زایدبن سلطان آل نہیان (مرحوم) ایک عظیم عالمی رہنماتھے
شیخ زایدپاکستان کے عظیم دوست تھے اورپاکستان کودوسراگھرسمجھتے تھے۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن پرپاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیات حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدانور،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہناز ماہل،چوہدری الطاف حسین،رحمت اللہ چوہدری،انجینئیریونس کیانی،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،چوہدری شہبازرشیدریحانیہ ،چوہدری محمداکبرریحانیہ،مظہر اقبال چوہدری،خورشیداکبرچیمہ،چوہدری افتخاراحمد،ایس نعیم جدون،طارق محمودراجا،حاجی درازخان،خضرحیات باجوہ،انجینئیرظہیراحمداعوان،طارق محمود،میاں امجدجاوید،مسعود اقبال راجہ،طارق جاویدقریشی،محمداقبال بلوچ،حاجی محمدیسین،چوہدری خالد حسین،سہیل خاور،انجینئیرمحمدجاوید،اشفاق احمد،فرمان حیدرنے بانی متحدہ عرب امارات اور آل نہیان کی اپنے عوام سے محبت ،خلوص اور حکمرانوں کی دانشمندانہ پالیسیوں اوربلند وژن بارے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 5دہایئوں میں متحدہ عرب امارات نے جس تیزی سے زمین سے خلا تک کاسفرکامیابی سے طے کیا وہ قابل رشک اور قابل تعریف ہے
سابق ممبرایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری وچئیرمین الابراہیمی گروپ آف کمپنیز الحاج خان زمان سرورنے یوا ے ای کے قومی دن پراپنے دلی جذبات کااطہارکرتے ہوئے کہا کہ یواے ای نے جس تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کیں اسکی مثال پوری دنیامیں نہیں ملتی اسکے پیچھے بانی امارات بابازایدکاوژن اورآل نہیان کی حب الوطنی اور دانش مندانہ پالیسیاں ہیں کوروناوبا نے پوری دنیاکامعاشی نقشہ تبدیل کردیامگرالحمدوللہ امارات کے حکمرانوں کی بہترین حکمت عملی سے متحدہ عرب امارات میں حالات بہت کنٹرول میں رہے اور اب حالات نارمل پوزیشن پرآنا شروع ہوگئے ہیں انشااللہ جلد ہی تمام معاملات درست ہوجائنگےآج کے تاریخی دن پرشہداء قوم کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
یواے ای میں عرصہ درازسے مقیم ممتازپاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت ممبراوورسیزپاکستان فاؤنڈیشن، وچئیرمین الصدیق ٹریڈنگ ابوظہبی چوہدری محمدصدیق نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ امارات کاقومی دن بڑی اہمیت کاحامل ہے یواے ای کی موجودہ تعمیروترقی یہاں کے حکمرانوں کی اپنے ملک اورعوام سے گہری محبت اورخلوص کامنہ بولتاثبوت ہے چوہدری محمد صدیق نے کہا کہ تمام اوورسیزکو چاہیئے کہ مقامی قوانین کاپوری طرح احترام کریں۔ 
معروف سماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرسی ایم اے گروپ آف کمپنیز،ممبرکمیٹی اوورسیزکمیشن پنجاب وسابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی چوہدری محمدانورنے یواے ای کے قومی دن 2دسمبرکے موقع پراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ یواے ای نے انتہائی مختصر عرصہ میں مثالی ترقی کی جس کاکریڈٹ یواے ای کے صدرصاحب السموء شیخ خلیفہ بن زایدآل نہیان ودیگرحکمرانوں کوجاتاہے ہم سب کویواے ای کاقومی دن انتہائی جوش وخروش سے مناناچاہیئے، اللہ تعالی اس ملک کودن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے آمین 
چیئرمین عبداللہ المرزوقی گروپ آف کمپنیزابوظبی وعمان چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے متحدہ عرب امارات کے کے قومی دن پر اپنے دلی جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زایدآلنہیان ودیگرریاستوں کے امراء اورپوری اماراتی قوم کو دل کی گہرائیوں سے 50ویں نیشنل ڈے کی خوشیاں مبارک ہو ں اللہ تعالی یواے ای کومزیدکامیابیوں اورکامرانیوں سے نوازے آمین 
ممتازپاکستانی بزنس مین اور سماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرکیپیٹل سروے ملک محمد شہنازماہل نے یواے ای کے50ویں قومی دن کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یواے ای کاشماران ممالک میں ہوتاہے جہاں کاروباری افرادسرمایہ کاری کوترجیح دیتے ہیں ملک شہنازنے کہا کہ میں اپنی اور ادارے کی جانب سے قومی دن پر تمام حکمرانوں اور عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہوں اللہ تعالی یواے ای کوتاقیامت قائم ودائم رکھے آمین ثم آمین
چیف ایگزیکٹوسگنل جنرل ٹرانسپورٹ وٹریڈنگ ابوظہبی وکوریا رحمت اللہ چوہدری نے متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ امارات کی تعمیروترقی میں ہم پاکستانیوں کابہت بڑارول ہے یواے ای کاروبارکے حوالے سے ایک محفوظ ملک ہے امن وامان بہترین ہے اس کے علاوہ تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں اللہ تعالی اس ملک کواسی طرح پھلتاپھولتارکھے اوریہاں کے حکمرانوں کودرازی عمراور صحت وتندرستی عطافرمائے (آمین)
معروف پاکستانی بزنس مین،مینجنگ ڈائیریکٹرناظم جنرل کنٹریکٹنگ وکنسٹرکشن،چوہدری الطاف حسین نے  یواے ای کے قومی دن کے موقع پرپوری اماراتی قوم اور یہاں کے ہردلعزیزحکمرانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتے  ہوئے کہا کہ بابازاید پاکستان کے عظیم اورمخلص دوستوں میں سے تھے  اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور امارات کودن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے آمین ۔
ممتازسماجی شخصیت چیف ایگزیکٹوالموازین سایل ٹیسٹنگ دبئی انجینئیر محمد یونس کیانی نے متحدہ عرب امارات کے50 ویں قومی ڈے پر یواے ای کے امراء اورپوری اماراتی قوم کوعیدالوطنی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کے حکمرانوں کی شاندارترقیاتی پالیسیوں  کی وجہ سے یواے ای نے ایک مختصرعرصہ میں تاریخ رقم کی اللہ تعالی امارات کومزیدترقی وکامیابی عطافرمائے آمین
مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیز چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے متحدہ عرب امارات کے50 ویں قومی دن پر یواے ای کے معززحکمرانوں ،تمام ریاستوں کے امراء اور عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای نے ہرشعبے میں بیمثال ترقی کی جس کی تاریخ میں نظیرنہیں ملتی اسکی بنیادی وجہ حکمرانوں کی حب الوطنی اورعوام سے محبت ہے  چوہدری نوازریحانیہ نے کہا کہ کوروناوبا کی وجہ سے پوری دنیاشدیدمتاثرہوئی ہے مگرالحمدَللہ یواے ای کی مدبرقیادت نے اس وباسے نمٹنے کے لیئے بہت عمدہ اقدامات کیئے انشااللہ حالات جلدبہترہوجائینگے عوام کوچاہیئے وہ احتیاطی تدابیراختیارکریں اورحکومتی احکامات پرعمل کریں (پاک امارات دوستی زند باد)۔
بانی امارات بابائے قوم شیخ زایدبن سلطان آل نہیان (مرحوم) ایک عظیم عالمی رہنماتھے پوری اماراتی قوم کو50واں قومی دن مبارک ہواللہ تعالی متحدہ عرب امارات کوہمیشہ سلامت رکھے اور حکمران فیملی اور تمام ریاستوں کے امرا کوصحت وتندرستی اور درازی عمرعطافرمائے آمین ان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائریکٹرالیاقوت الاسودجنرل ٹرانسپورٹ وڈیزل سپلائی ابوظہبی چوہدری محمداکبرریحانیہ نے یواے ای کے قومی دن پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔
مینجنگ پارٹنرپنجاب گروپ آف کمپنیزچوہدری شہبازرشیدریحانیہ نے یواے ای کے قومی دن پر یواے ای کے حکمرانوں اورپوری اماراتی قوم کونیشنل ڈے کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعاہے اللہ پاک یہاں کے حکمرانوں کواسی طرح ملک اور عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے کیونکہ ان کی قیادت میں نہ صرف یواے ای کے مقامی شہری بلکہ ہم جیسے رہائشی بھی امن وسکون اور عزت وآبروکی زندگی بسرکررہے ہیں یہ سب یہاں کے دانشمندحکمرانوں کے وژن اوربہترین پالیسیوں کی بدولت ہے اللہ تعالی اس ملک کومزیدکامیابیاں عطافرمائے آمین
مینجنگ ڈائریکٹرہنزلہ منرل پرائیویٹ لمیٹڈزمبابوے(ہرارے) چوہدری افتخاراحمدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پوری اماراتی قوم کو50 واں قومی دن مبارک ہو۔ قومی دن کے موقع پرصدرمتحدہ عرب امارات ،آل نہیان اور،دیگرریاستوں کے  تمام امرا اورعوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں بیشک یواے ای کی تعمیروترقی شیخ زایدمرحوم کے بلندپایہ وژن کی عکاسی ہے ہم امارات کی ترقی وکامیابی کے لیئے ہمیشہ دعاگوہیں
ممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرایچ این ایس روڈکنسٹرکشن ، ممبر کمیٹی اوورسیزپنجاب کمیشن وسابق صدرپی پی پی  لندن مظہراقبال چوہدری نے یواے ای کے قومی دن کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یواے ای کے قومی دن پر عوام اور یہاں کے ہردلعزیزرہنماؤں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ملک کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور اس کی رونقیں اسی طرح قائم ودائم رہیں ۔
 یواے ای کے قومی دن پرتمام حکمرانوں اور پوری اماراتی قوم کوعیدالوطنی کی خوشیاں مبارک ہوں،ہمارافرض بنتاہے کہ ہم یہاں کے تمام قوانین کابھرپوراحترام کریں،نہائت ایمانداری سے سخت محنت کریں  اور اس ملک کی تعمیروترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ان خیالات کااظہار ممتازپاکستانی بزنس مین  مینجنگ ڈائریکٹرکنکلوژو کوآرڈی نیشن  جنرل کنٹریکٹنگ و ٹرانسپورٹ  خورشیداکبرچیمہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر گفتگو کرتے ہوئے کیا
مینجنگ ڈائیریکٹرالصاروج انٹرنیشنل جنرل ٹرانسپورٹ وآئل فیلڈکنٹریکٹر ابوظہبی ایس نعیم جدون نے یواے ای کے50 ویں قومی دن کے موقع پرحکمران خاندان،دیگرریاستوں کے امرا اورعوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ جس تیزی سے امارات نے ترقی کالوہا منوایا اس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی اللہ تعالی امارات کومزید کامیابیوں سے نوازے آمین۔
ممتازسماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرالبراعہ جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی طارق محمودراجہ نے  یواے ای کے50 ویں قومی دن کے موقع پرحکمران خاندان،دیگرریاستوں کے امرا اورعوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کی تعمیروترقی شیخ زایدمرحوم کے بلند وژن کی عکاسی ہے ہم امارات کی ترقی وکامیابی کے لیئے ہمیشہ سے دعاگوہیں

چئیرمین پختون ویلفئیرآرگنائزیشن حاجی درازخان(تمغہ امتیاز) نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیاہے ہمارابھی فرض بنتاہے کہ اس ملک کی تعمیروترقی اورمزیدکامیابی کے یئے اور محنت کریں پوری پختون کمیونٹی کی جانب سے اپنے اماراتی بھائیوں کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے قومی دن کی مبارکبادپیش کرتے ہیں اللہ تعالی امارات کورہتی دنیاتک قائم ودائم رکھے آمین ثم آمین
مینجنگ ڈائریکٹرحرکات گروپ آف کمپنیزبداع زایدابوظبی چوہدری خضرحیات باجوہ نے یواے ای کے قومی دن پر دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای جیساملک پوری دنیامیں کہیں نہیں میری اور میرے ادارے کی جانب سے آج کے تاریخ ساز اور یادگاردن پر پوری قوم اورہردلعزیزحکمران فیملی کودلی مبارکباد خضرباجوہ نے کہا کہ یواے ای کی تیزرفتارترقی اورخوشحالی یہاں کے حکمرانوں کی بہترین پالیسیوں کانتیجہ ہے اللہ تعالی امارات کے حکمرانوں کودرازی عمراورصحت وتندرستی عطافرمائے (آمین)۔
چیئرمین انجینئیرزآف پاکستان ان ایمیریٹس ظہیراحمداعوان نے متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن پرخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یواے ای کاقومی دن بھی پاکستان کے یوم آزادی کی طرح مناتے ہیں کیونکہ ہم یواے ای کوبھی اپنے گھرجیسا سمجھتے ہیں اورآج کے تاریخ سازدن پرمیں اورایگزیکٹوباڈی کے تمام ممبران پوری اماراتی قوم اور معززحکمرانوں کوقومی دن کی مبارکبادپیش کرتے ہیں اوردعاگو ہیں کہ وہ امارات کوہمیشہ سلامت رکھےآمین ثم آمین (پاک امارات دوستی زندہ باد)۔
ابوظہبی میں عرصہ درازسے مقیم مینجنگ ڈائریکٹر الجاہ ٹریولزمسعوداقبال راجہ نے یواے ای کے قومی دن پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یواے ای ایک پرامن ملک ہے اسی لیئے پوری دنیاکے لوگ یہاں رہنا اور کاروبارکرناپسندکرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گوہیں کہ اس ملک کومزیدترقی وکامیابی نصیب فرمائے( آمین)۔
یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ڈائریکٹرآپریشنزریڈکوبن جمعہ ریڈی مکس طارق محمود نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اماراتی بھائیوں کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں اورعیدالوطنی جیسے یادگاراورتاریخی دن پردل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں اوراللہ تعالی حکمران خاندان کوسلامتی اور صحت وتندرستی عطافرمائے آمین ثم آمین (پاک امارات دوستی زندہ باد)۔
معروف پاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹربرائٹ وے جنرل ٹرانسپورٹ ودبئی پلازا دینہ جہلم طارق جاوید قریشی نے یواے ای کے قومی دن پر اپنی اورادارے کی جانب سے پوری اماراتی قوم اور ہر دلعزیزحکمرانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بانی امارات شیخ زایدمرحوم ایک عظیم رہنماتھے ہم ہروقت انکی مغفرت کے لیئے دعاگوہیں ۔
ابوظہبی میں عرصہ دراز سے مقیم معروف بلوچ رہنما محمداقبال بلوچ نے یواے ای کے قومی دن پرحکمران خاندان اور پوری اماراتی قوم کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کا دیرینہ دوست ہے امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کاخون پسینہ شامل ہے شیخ زایدایک عظیم انسان تھے اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہہ عطافرمائے آمین
مینجنگ ڈائریکٹرعرش بلقیس ایڈورٹائزنگ مصفح میاں امجد جاویدنے قومی دن پراماراتی بھائیوں کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ اماراتیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی بھی متحدہ عرب امارات کوقومی دن جوش وخروش سے مناتے ہیں اور اماراتی بھائیوں کی خوشیوں میں ہرطرح شریک ہیں ۔اللہ تعالی متحدہ عرب امارات کوتاقیامت سلامت رکھے آمین
چئیرمین پاکستان سپرمارکیٹ گروپ یواے ای حاجی محمدیسین نے یواے ای کی 50ویں سالگرہ کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مختصر عرصے میں یواے ای نے جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں وہ قابل فخرہے اس کاکریڈٹ شیخ زایداورانکی اولاد کوجاتاہے اللہ تعالی امارات کوترقی کی مزیدمنزلیں عطافرمائے آمین ثم آمین۔
صدرپاکستان سوشل سینٹرشارجہ خالد حسین چوہدری نے متحدہ عرب امارات کے 50ویں قومی دن پر اماراتی قوم اور یہاں کے معزز حکمرانوں کو عید الوطنی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم پاکستان کی آزادی کا دن مناتے ہیں اسی طرح ہم اپنے برادر ملک یواے ای کا قومی دن بھی بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں کیونکہ امارات بھی ہمیں بہت عزیز ہے اللہ تعالی امارات کوہمیشہ امن وسکون کاگہوارہ بنائے رکھے اورامارات اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتا رہے (پاکستان امارات دوستی زندہ باد)
معروف صحافی وبزنس مین مینجنگ پارٹنر پاکستان سویٹس وبقالہ حجاج شارجہ سہیل خاورنے یواے ای کے50ویں قومی دن پراپنے پیغام میں معززحکمرانوں ،اماراتی قوم  اور اہل امارات کوعیدالوطنی کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ  امارات کی شاندار ترقی  یواے ای کے حکمرانوں کی دوراندیشی کامنہ بولتاثبوت ہے ہمیں چاہیئے کہ اس ملک کی تعمیرترقی کے لیے دل وجان سے محنت کریں۔ اپناکام ایمانداری سے سرانجام دیں اورمقامی قوانین کااحترام کریں ۔
معروف سماجی شخصیت ومسلم لیگی رہنما خواجہ عبدالوحیدپال نےیواے ای کے  قومی دن پرامارات  کے معززحکمرانوں اور پوری اماراتی قوم کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم اس ملک کی تعمیروترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں تاکہ یواے ای ترقی کی مزید منازل طے کرے آمین۔ خواجہ عبدالوحیدپال نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کوچاہیئے یہاں کے تمام قوانین پرعمل کریں اورایک باشعورپاکستانی ہونے کاثبوت دیں
یواے ای کے قومی دن کے موقع پر معروف صحافی ڈپٹی ایڈیٹڑ گلف نیوزوصدرپاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای اشفاق احمدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای دنیامیں منفردمقام رکھتاہےیواے ای دنیاکاواحد تجارتی حب ہے جہاں دنیابھرکے تاجریہاں کاروبارکرنے کوترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہاں امن اور سکون ہےیواے ای کے قوانین کی پوری دنیامعترف ہےاللہ تعالی یواے ای کومزیدترقی عطافرمائےآمین
مینجنگ ڈائریکٹر لاکازا گروپ محمد جمیل اسحاق نے  یواے ای کے قومی دن پر اپنی اورادارے کی جانب سے پوری اماراتی قوم اور ہر دلعزیزحکمرانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک مختصر عرصے  میں یواے ای نے جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں وہ قابل تعریف اور قابل ستایش ہے اللہ تعالی سے دعاہے امارات اسی طرح ترقی کرتارہے اورخوشحالی یہاں کامقدربنی رہے آمین ۔
راس الخیمہ میں مقیم ممتازسماجی کارکن ومینجنگ ڈائریکٹرالجنیحا الیکٹرومکینکیل کپمنی انجینئیرمحمدجاویدنے یواے ای کے 50ویں قومی دن پراپنی اور اپنے ادارے کی جانب سے تمام حکمران خاندان اور پوری اماراتی قوم کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای نے ایک مختصرعرصہ میں ترقی وکامیابی کے ایک مثال قائم کی جس کی نظیرنہیں ملتی،اس کے پیچھے یواے ای کی لیڈرشپ کا بلندوژن ہے شیخ زایدایک عظیم انسان تھے اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہہ عطافرمائے آمین۔
 سماجی کارکن فرمان حیدرنے یواے ای کے قومی دن پر یواے ای کے صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زایدآل نہیان ودیگرریاستوں کے امراء اور عوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای امن وامان کاگہوارہ ہے ہمیں اس ملک کی تعمیروترقی میں انفرادی واجتماعی طورپربڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیئے ہم پاکستان اور امارات کے سماجی،ثقافتی وتجارتی تعلقات کومزیدمستحکم ہوتے دیکھناچاہتے ہیں(پاکستان امارات دوستی زندہ با د)۔

 

 

ا،
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }