متحدہ عرب امارات کا50واں قومی دن اورپاکستانیوں کااظہاریکجہتی

پاکستانی بھی متحدہ عرب امارات کاقومی دن جوش وخروش سے مناتے ہیں

359
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بھی یواے ای کاقومی دن بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں۔
پاکتسانیوں نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کرداراداکیا۔
شیخ زاید (مرحو مغفور)ایک عظیم انسان اوربلندپایہ عالمی رہنما تھے۔
ابوظہبی (چوہدری ارشد) آج  متحدہ عرب امارات کا50واں قومی دن ہے آج کے تاریخ سازدن پربانی امارات وبابائے قوم بابا شیخ زایدبن سلطان آل نہیان (مرحوم)کی عظیم قیادت میں  2دسمبر 1971 کو 7 ریاستوں ابوظبی، دبئی، عجمان ،ام القوین ، فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ کے اتحاد کا اعلان ہوا متحدہ عرب امارات کے قیام میں آنے کے بعد پاکستان پہلا ملک ہے جس نے باضابطہ  طورپریواے ای کوتسلیم کیاشیخ زاید کی پاکستانی قیادت سے قربت  پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کی بناپرپاکستان نے امارات کے بہت سے اداروں کی مضبوطی اور مختلف شعبوں کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکیا پاکستان کے لئے متحدہ عرب امارات کی انسان دوستی کے اعتراف کے طور پرمتحدہ عرب امارات کی عظیم قیادت نے پاکستان میں ،صحت ،تعلیم  اور عام آدمی کے معیارزندگی کوبہتربنانے کے لیئے ہسپتال، اسکولوں شاہراؤں،پلوں اور بنیادی انفراسٹرکچرکے قیام کے لیئے  خزانوں کے منہ کھول دیئےاور پاکستان میں کثیرلاگت کے بیشماررفاہی اورفلاحی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ فلاحی اوررفاہی خدمات کا یہ سلسلہ اب تک جاری وساری ہے جب کبھی پاکستان پرمشکل وقت آیاامارات کی حکومت اور عوام ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوگئے تقریباً 16لاکھ سے زائد پاکستانی متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری ذاتی  کاروبار کے علاوہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں پاکستانی بائی امارات سے عقیدت کی حد تک محبت کرتے ہیں کیونکہ بابازاید نے ہمیشہ یہاں کام کرنے  ورکرز بہت عزت سے نوازا اورانکے ساتھ شفقانہ اور پدرانہ رویہ رکھاشیخ زاید کوزراعت سے بہت محبت تھی اور یہ بات آن ریکارڈ ہے کہ پاکستانیوں نے زراعت کی ترقی اور اس ملک کوسرسبزبنانے میں کلیدی کرداراداکیا۔اسی وجہ سے شیخ زایدپاکستانی ورکرز سے بہت محبت کرتے اور اماراتی قوم کے بعد پاکستانیوں کی سخت محنت اور ایمانداری کی وجہ سے پاکستانی قوم کی بہت تعریف کرتے تھے شیخ زاید سمجھتے تھے کہ یہ لوگ سخت گرمی میں محنت اور جانفشانی سےاس ملک کے شاندارمستقبل کونکھاررہے ہیں آج کاامارات دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کریگا  شیخ زاید کایہ خواب انکی زندگی میں ہی سچ ثابت ہوگیا۔
اس میں کوئی دو آرا نہیں کہ شیخ زاید کی دوراندیشی اور بلند وژن نے اسکی پالیسیوں کودوام بخشا اور آج 200سے زائد قومیتوں کے لوگ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے اور کاروبار اوررہایش کوترجیح دیتے ہیں کیونکہ متحدہ عرب امارات سیکیورٹی اور تحفظ کی وجہ دنیاکامحفوظ ترین ملک ہے شیخ زاید(مرحوم ومغٖفور) کی وفات کے بعد انکے جانشینوں صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زایدآلنہیان،نائب صدرووزیراعظم وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمدبن راشد المکتوم،ولی عہدابوظہبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج یواے ای عزت مآب شیخ محمدبن زاید آلنہیان اوردیگرریاستوں کے حکمرانوں اور آل نہیان نے شیخ زاید کے وژن کے مطابق انکی پالیسیوں کوجاری رکھا ۔ بابازاید اور انکے عیال  سے گہری  عقیدت اور محبت کانتیجہ ہے۔یواے ای  کے عوام بھی پاکستانیوں کو بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ یہاں کے حکمرانوں کی حب الوطنی، بے لوث خدمت، لگن اور محنت نے متحدہ عرب امارات کو ایک مختصرعرصہ میں عروج کی بلندیوں پرپہنچادیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی یقیناًیہ نئی نسل کے لیئے مشعل راہ  ہے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے،متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان پاکستان سے خصوصی محبت رکھتے تھے اور ہمیشہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھرکہتے تھے اسی طرح  متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بھی متحدہ عرب امارات اور آل نہیان سے گہری عقیدت اور محبت رکھتے ہیں اور امارات کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کاقومی دن (عیدالوطنی) بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں اس موقع پرنہ صرف اپنی گاڑیوں،دفاتر،گھروں کوسجاتے ہیں بلکہ قومی دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کابھی انعقادکیاجاتاہے جس میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کااعادہ اور حکمران خاندان کے طرز حکومت پرانہیں خراج تحسین بھی پیش کیاجاتاہے نیز امرا کی صحت وتندرستی اور امارات کی سلامتی کے لیئے دعائیں بھی مانگی جاتی ہیں اللہ تعالی امارات کوہمیشہ قائم ودائم رکھے آمین ثم آمین۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }