لاہور میں ہونے والا اوورسیز کنونشن آخری وقت میں کینسل کردیاگیا

لاہورپہنچ جانے والے اوورسیزپاکستانی پریشانی کاشکار

129
لاہور(اردووئکلی):: گورنرہاؤس لاہورمیں ہونے والا اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن آخری وقت میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے کینسلل کر دیا گیاپنجاب اوورسیز کمیشن کے مطابق اپنی نوعیت کا پہلا گلوبل اوورسیز پاکستانی کنونشن جمعرات 23دسمبر کوگورنرہاؤس لاہورمیں منعقد ہونا تھا لیکن بالکل آخری لمحات میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسے کینسل کیا گیا۔کمیشن کے مطابق اس کنونشن میں امریکہ، کینیڈا، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے ایک ہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی شرکت کر رہے تھے۔وائس چیئرمین کمیشن مخدوم طارق الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کنونشن عارضی طور پر کینسل ہوا ہے۔ دنیا بھر سے پاکستانی اس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے دوبارہ منعقد کرایاجائے جس کے لیئے تاریخ کااعلان جلدکردیاجائیگاانہوں نے کسی قسم کے اختلاف کی تردید کی ہے۔مخدوم طارق الحسن نے کہا اس کنونشن میں شرکت کے لیے وزیراعظم کو بھی دعوت دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ آفس کے مطابق جمعرات کی شام کنونشن کی نئی تاریخ اور دیگر معاملات پر وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن مخدوم طارق الحسن کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ایک طویل مشاورتی ملاقات ہوئی ہے۔ جس کی تفصیل بارے میڈیا کوجلدہی آگاہ کیا جائے گا۔گورنرہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والے اس کنونشن میں شرکت کے لیئے پوری دنیاسے سینکڑوں کی تعدادمیں اوورسیزپاکستانی اس وقت لاہور میں موجود ہیں جوپریشانی کاشکار ہیں کوروناوباکی نئی لہرکی وجہ سے ان حالات میں سفرکرناایک انتہائی مشکل کام ہے اور یہ لوگ اپنے بزنس اورجاب کوخطرے میں ڈال کرلاہورمیں ہونے والے کنونشن میں شرکت کے لیئے پہنچے مگر عین وقت پرکنونشن نامعلوم وجوہات پر منسوخ کردیاگیااور تاحال اس کی نئی تاریخ کااعلان نہیں کیاگیاجب میڈیانمائندگان نےلاہور پہنچنے والے ان اوورسیزپاکستانیوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس معاملے پر بات کرنےسے انکار کر دیا۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ حکومت کی دعوت پر آئے تھے اب کنونشن ہوگا نہیں ہوگا یا کب ہوگا اس کا فیصلہ بھی حکومت ہی کرے گی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }