لبنان میں پاکستانی مصنوعات کی کھپت کی گنجائش ہے(سلمان اطہر)

سرجیکل،آٹوپارٹس،غذائی اجناس اوردیگرمصنوعات ایکسپورٹ کرسکتے ہیں(میاں نعمان کبیر)

72
لاہور(اردوویکلی)::  پاکستانی تاجربرادری لبنان کی مارکیٹ پرفوکس کرےلبنان میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرائی جاسکتی ہیں اس وقت لبنان دوسرے ممالک سے مہنگی ادویات درآمد کررہاہے جبکہ پاکستانی ادویات نسبتاً بہت سستی ہیں اس کے علاوہ لبنان میں پاکستانی مصنوعات کی  کھپت کی بہت گنجائش موجود ہے ہماری تاجربرادری کو اس سے فی الفوراستفادہ کرنا چاہیئے اوربڑی تعدادمیں عمدہ کوالٹی والی پاکستانی مصنوعات کی وسیع رینج متعارف کرانی چاہیئےان خیالات کااظہارحال ہی میں  لبنان میں تعینات ہونے والے پاکستانی سفیرسلمان اطہرنےلاہورچیمبرآف کامرس میں ہونے والی ایک تقریب میں کیاجس میں تاجربرادری کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔سلمان اطہرنے کہا کہ لبنان میں پاکستانی مصنوعات ایکسپورٹ کرکے پاکستانی تاجراپنی جگہ بناسکتے ہیں پاکستانی سفارت خانہ ہرقسم کاتعاون اور رہنمائی فراہم کریگا اس موقع پرصدرلاہورچیمبرآف کامرس میاں نعمان کبیرنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا اگرپاکستانی سفارت خانہ تعاون کرے اور برآمدی معلومات توہم لبنان کوسرجیکل آلات،سپئیرپارٹس،جوتے ،غذائی اجناس کے علاوہ انجینرنگ مصنوعات ایکسپورٹ کرسکتے ہیں ۔سلمان اطہرنے تاجربرادری کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }