ضلع گجرات کے سیاسی منظرنامے پرتیزی سے ابھرتی ہوئی شخصیت چوہدری شہبازرشیدریحانیہ

چوہدری برادران کے قریبی ساتھیوں میں شامل

73
ریحانیہ برادران ٹانڈہ چوہدری شہبازرشیدریحانیہ اورچوہدری نوازرشیدریحانیہ کی مسلم لیگ ق میں شمولیت
چوہدری حسین الہی کی جانب سے چئیرمین پبلک سیفٹی کمیشن ڈسٹرکٹ گجرات نامزدگی
وطن واپسی پرچوہدری شہبازرشیدریحانیہ کاگجرات کے مختلف مقامات پرتاریخی والہانہ استقبال
ابوظہبی(چوہدری ارشدسے)چوہدری شہبازرشیدریحانیہ کسی تعارف کے محتاج نہیں انکاتعلق ٹانڈہ کے معروف سماجی ریحانیہ خاندان سے ہے جومقامی سطح پراپنی سماجی فلاحی اور رفاہی خدمات کے حوالے سے ایک منفردمقام رکھتاہے انکے والد محترم مرحوم حاجی چوہدری رشیدریحانیہ شرافت، اور حسن اخلاق کی وجہ سے اہل علاقہ میں ایک ممتازمقام رکھتے تھےریحانیہ پیلس ٹانڈہ کے دروازے 24گھنٹے ہرخاص وعام کے لیئے کھلے ہیں جہاں آنے والے ہرشخص کوعزت وتکریم سے نوازاجاتاہے چوہدری شہبازرشیدریحانیہ ڈیرہ جابرریحانیہ پر عوامی خدمت کے لیئے موجودرہتے ہیں وہیں انکے چھوٹے بھائی چوہدری نوازرشیدریحانیہ نہ صرف یواے ای بلکہ پاکستان میں بھی اپنے بڑے بھائی چوہدری شہبازرشیدریحانیہ کے ساتھ ملکرنہ صرف اپنے حلقے بلکہ قرب وجوارمیں بھی ہرکسی کی دادرسی خواہ وہ ذاتی نوعیت کی ہویاکسی سرکاری امورکی انکی مددکرتے ہیں یواے ای میں پنجاب گروپ آف کمپنیزمیں زیادہ ترورکرز کی تعدادبھی ٹانڈہ اور قرب وجوار سے تعلق رکھنے والوں پرمشتمل ہے۔جس سے اندازہ کیاجاسکتاہے کہ وہ اپنے علاقے کے لوگوں کاکتناخیال رکھتے ہیں جب بھی دیارغیرمیں کوئی انکے پاس آیا تو انہوں نے اس کوویلکم کیااور جس حد تک ممکن ہوااسکی مددکی اور سینکڑوں افرادکویہاں سیٹل ہونے میں تعاون بھی کیا۔جس سے پاکستان میں ان سے وابستہ سینکڑوں خاندان ایک خوشحال زندگی بسرکررہے ہیں ۔جس کاکریڈٹ ریحانیہ برادران ٹانڈہ کوجاتاہے۔چوہدری شہبازرشیدریحانیہ نے اپنے سیاسی کیرئیرکاآغازاپنے آبائی حلقہ سے کیابعدازاں پاکستان تحریک انصاف جوائن کی خلوص نیت ،محنت اور پارٹی سے لگن کودیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے چوہدری شہبازرشیدریحانیہ کونائب صدرتحصیل نامزدکردیا چوہدری شہبازرشیدریحانیہ نے اپنے حسن اخلاق،رفاہی وفلاحی خدمات انجام دیکر لوگوں کے دلوں میں گھرکرناشروع کردیاجس سے ملتے اسے اپناگرویدہ کرلیتے اسی بناپربہت جلدعلاقے میں ایک اہم مقام بنالیا۔انہوں نے سیاسی میدان میں رہتے ہوئے نہ صرف اپنے حلیفوں بلکہ حریفوں کوبھی ہمیشہ عزت سے نوازاکبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی۔جس س ملے پرتپاک طریقے سے ملے۔ خدمت خلق کواپناخاندانی شعاربنایا۔اسی بناپرنہ صرف پاکستان تحریک انصاف بلکہ دوسری سیاسی جماعتوں کے ورکرزاورمرکزی قیادت کی سطح پربھی ایک نمایاں مقام پیداکرلیا۔جس سے بالخصوص ضلع گجرات کامعروف سیاسی گھرانہ ظہورپیلس بھی متاثرہوئے بغیرنہ رہ سکااورپاکستان مسلم لیگ(ق)کے ضلعی صدرچوہدری وجاہت حسین اورممبرقومی اسمبلی اورنوجوان قیادت چوہدری حسین الہی کی ہدایات پرتحصیل صدراورممتازسیاسی وسماجی شخصیات چوہدری خالداصغرگھرال اور سابق نائب ناظم ضلع گجرات وجنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ق)چوہدری سعادت نوازاجنالہ نے جوپہلے سے ہی چوہدری شہبازریحانیہ سے رابطہ میں تھے انکومسلم لیگ ق میں لانے کے لیئے مزیدسرگرم ہوگئے اس میں شاہ پورکاسیاسی گھرانہ بھی پیچھے نہ رہا چوہدری لیاقت شاہ پورکےابوظہبی میں مقیم صاحبزادے چوہدری شیربہادرلیاقت نے بھی یہاں چوہدری نوازرشیدریحانیہ کوپی ٹی آئی چھوڑکرمسلم لیگ ق میں لانے کے لیئے محبت ودوستی کی پینگ کواستعمال کرنا شروع کردیا اس پر سونے پہ سہاگا حلقہ 68کے ہردلعزیزنوجوان ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی اور ضلعی کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کی چندمواقع پرچوہدری شہبازرشیدریحانیہ سے ملاقاتوں نے گہرااثر چھوڑا۔چوہدری شہبازریحانیہ کوپی ٹی آئی جوائن کرنے کااصل مقصدپوراہوتانظرنہیں آرہاتھا کیونکہ وہ اہل علاقہ کی خدمت کرناچاہتے تھے علاقے میں تعمیراتی اور فلاحی کام کرواناچاہتے تھے جومقامی قیادت کی رکاوٹوں اورفنڈزکی عدم فراہمی پرناممکن نظرآرہے تھے۔چوہدری خالداصغرگھرال نے ماہ دسمبرمیں یواے ای میں مسلم لیگ ق کی نئے سرے سے تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک دورہ کیاجہاں انکی ابوظہبی میں چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پرپرتکلف عشائیے پرایک تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں ہونے والی گفتگوبارے چوہدری خالداصغرگھرال نے پارٹی کے مرکزی رہنماوں چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری حسین الہی کوآگاہ کیا۔جس پرچوہدری حسین الہی نے کہا کہ وہ ہرصورت میں ریحانیہ برادران کواپنی پارٹی میں شامل کرناچاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنےعلاقے میں اثرورسوخ رکھتے ہیں لوگ ان سے دلی محبت رکھتے ہیں اورہمیں ایسے مخلص لوگوں کی ضرورت ہے۔اوربالاخرچوہدری سعادت نوازاجنالہ،چوہدری خالد اصغرگھرال ،چوہدری شیربہادر اور دیگر ق لیگ کے عمائدین کی کوششیں رنگ لائیں اورریحانیہ برادران کوق لیگ میں شمولیت پررضامندکرلیاگیا جس پرریحانیہ برادران نے دبئی کے ایک مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں تاریخ ساز اجتماع میں چوہدری حسین الہی کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کیا۔یاد رہے سیاسی سطح پردبئی میں منعقد ہونے والایہ اجتماؑع تاریخی نوعیت کاتھا جس میں یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سماجی ،کاروباری اور سیاسی شخصیات کی اتنی بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ اس تقریب میں شمولیت کے لیئے پاکستان سے مسلم لیگ ق کے چوہدری سعات نوازاجنالہ،چوہدری خالداصغرگھرال،چوہدری مقصودگجر،مہرعظیم،یاسرنت،سمیت متعدد رہنماؤن نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے رہنماوں کاشاندار استقبال کیاگیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حسین الہی نے چوہدری شہبازریحانیہ اور چوہدری نوازرشیدریحانیہ کے حسن اخلاق کی تعریف کی اور کہا آج انہوں نے ہمارے ساتھ ہاتھ ملایاہے ہم بھی انکا ساتھ نبھائیں گے آج کے بعد ہم ہرجگہ انکے ساتھ کھڑے ہونگے اس تاریخ ساز اجتماع میں چوہدری حسین الہی نے چوہدری شہبازریحانیہ کوچئیرمین پبلک سیفٹی کمیشن ڈستڑکٹ گجرات نامزدکرنے کااعلان بھی کیاجس پرحاضرین نےبھرپورخوشی کااظہارکیااورچوہدری حسین الہی کے اس فیصلے کوبہت سراہا۔یواے ای اورپاکستان میں خوشیاں منائی گئیں اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔گزشتہ روزجب چوہدری شہبازرشیدریحانیہ یواے ای سے پاکستان واپس گئے تو انکاگجرات شہر سے انکے آبائی گاؤں ٹانڈہ تک جگہ جگہ شانداراستقبال کیاگیا۔نکے آبائی علاقہ ٹانڈہ میں شایان شان پروقاراور تاریخی استقبال کرکے یہ ثابت کردیاکہ اگرٹانڈہ کے عوام کسی کے ساتھ ہیں تووہ ریحانیہ برادراں ٹانڈہ ہی ہیں چوہدری شہبازرشیدریحانیہ نے ایک مختصرعرصہ میں علاقائی سطح سے ضلعی سطح  کی سیاست میں ایک ممتازمقام بنالیا ہے ۔امیدہے وہ مستقبل میں بحیثیت چئیرمین پبلک سیفٹی کمیشن اپنی ذمہ داریاں احسن طورپرانجام دے کرمرکزی قیادت کے دل میں مزیدقربت قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اس کے علاوہ آئیندہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں بھی مسلم لیگ ق کی کامیابی میں بھی اہم رول اداکریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }