کیپری گلوبل نے یو اے ای ٹی 20لیگ میں فرنچائز حاصل کر لی

91
کیپری گلوبل نے یو اے ای ٹی 20لیگ میں فرنچائز حاصل کر لی
یو اے ای ٹی20 لیگ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ، فلیگ شپ پروفیشنل ٹی20 لیگ ہے۔
 دبئی(اردوویکلی)::کیپری گلوبل نے متحدہ عرب امارات کی ٹی 20 لیگ میں فرنچائز حاصل کرکے کرکٹ میں پہلی بار تاریخی قدم رکھا ہے۔کیپری گلوبل گروپ ایک کاروباری ادارہ ہے جس نے یو اے ای ٹی 20لیگ فرنچائز حاصل کی اور کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنے کے خواہش کا اظہار کیا اس حوالے سے کیپری گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش شرما نے کہا؛ “ہمیں یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ کھیلوں کی فرنچائزنگ میں شمولیت کرکٹ کے مداحوں کی وجہ سے ہے ہماری کوشش ہو گی کہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کریں کیونکہ کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے آئی پی ایل میں کھیل کے معیار کو دیکھتے ہوئے ہماری کوشش ہو گی کہ متحدہ عرب امارات کی لیگ میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور ہم پر امید ہیں کہ یو اے ای ٹی 20 لیگ کا یہ سیزن کامیاب ہو گا اور آئندہ برسوں میں اس می ںمزید بہتری آئے گی
متحدہ عرب امارات کی ٹی20 لیگ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈخالد الزرعونی نے کہا؛ “میں مسٹر شرما کو متحدہ عرب امارات کی ٹی20 فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہوں! ایک ایسے پارٹنر کا ہونا جو ہندوستان کے تسلیم شدہ مالیاتی کاروباری ادارہ ہے جس نے یو اے ای ٹی 20لیگ میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی ہے جو یقینا کرکٹ کے فروغ کے لئے اہمیت کی حامل ہے جس سے یو ای میں کھیلوں اوربالخصوص کرکٹ کو فروغ حاصل ہو گاایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا۔ "ہمیں بہت خوشی ہے کہ راجیش شرما جیسی معروف سرمایہ کار شخصیت نے یواے ای لیگ ٹی 20 کے ساتھ شراکت داری کی۔ یہ یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور یقینا اس سے یو اے ای میں کرکٹ مزید فروغ ملے گا۔یواے ای ٹی20 لیگ پروفیشنل فرنچائز پر مبنی ٹی 20 فارمیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں 34 میچوں کے ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ تاحال کیپری گروپ اورریلائنس،لانسر کیپیٹل،جی ایم آر  گلوبل نے ٹی20 لیگ میں ایک ایک ٹیم حاصل کی ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }