ابوظہبی پولیس کی جانب سے شاہراؤں پرروزانہ 2500،افطارپیکٹ تقسیم کئیے جایئنگے

مقصدتیزرفتاری کی وجہ سے ہونے والے حادثات کوروکناہے

93
ماہ رمضان میں افطارکے وقت تیزرفتاری سے اجتناب کریں(ابوظہبی پولیس)۔
افطار پیکٹ کی تقسیم افطارسےپہلے شروع کردی جائیگی۔
ابوظہبی (اردوویکلی)::ماہ رمضان کا پورا مہینہ ابوظہبی پولیس ابوظہبی اور العین میں ہرروز افطاری کے وقت ابوظہبی شہر اور العین کے مختلف ٹریفک سگنلز پر روزانہ کھانے پینے کی اشیاء کے 2,500 سے زیادہ ڈبے گاڑی سواروں میں تقسیم کریگی۔ڈرائیورحضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افطارکے وقت افطاری کے لیئے جلدگھرپہنچنے کے لیئے تیزرفتاری سے پرہیز کریں انکی سہولت کے لیئے ابوظہبی میں ائرپورٹ روڈ پرابوظہبی اسلامک بینک سگنل،مرورسٹریٹ پر سول ڈیفنس روڈ سگنل، مشرف مال سگنل اورپریسٹیج الخالدیہ سگنلز جبکہ العین میں2مقامات ، المقام اور جیمی مال سگنلز پرابوظہبی پولیس اور رضاکارافطارپیکٹ تقسیم کریں گے۔اس بات کااعلان ابوظہبی پولیس کی جانب سے منعقدکردہ ایک پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ کرنل سلطان عبداللہ باوزیر پروٹوکول وریلیشنزڈپارٹمنٹ نے کیا۔ سلطان عبداللہ نے کہا "فیڈ اینڈ ریپ رمضان” اقدام، جو جمعہ کو شروع کیا گیا ہے ابوظہبی پولیس اور ابشر یا وطن کے ذریعے لاگو کیا جائے گا اور یہ ابوظہبی شہر اور العین کی چند مصروف شاہراوں کا احاطہ کرے گا۔ یہ اقدام نہ صرف ماہ مقدس کی روح کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ افطار کے وقت ڈرائیوروں کی طرف سے تیز رفتاری سے ہونے والے سڑک حادثات سے بچنے میں بھی مدد کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں گاڑی سواروں کو کل 90,000 افطار پیکٹس دیئے جائیں گے۔ افطار سے تقریبآ پون گھنٹہ قبل افطار پیکٹ تقسیم کرناشروع کردئیے جائنگے۔لہذاتمام ڈرائیورصاحبان سے گزارش ہے کہ وہ افطارکے وقت تیزرفتاری سے گریزکریں اور اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کریں ۔
رمضان المبارک کے دوران ڈرائیوروں میں افطار کا کھانا تقسیم کرنے کا اقدام ابوظہبی پولیس نے خلیفہ یونیورسٹی،ایمیریٹس ٹرانسپورٹ،پارک روتانا ہوٹل،فاطمہ کالج آف ہیلتھ سائنسز،آستر فارمیسی،لولو،بیکرز،الروابی،مطعم النکہہ،انوویشن گیٹ،تسلیح کے ساتھ مل کر سماجی ہم آہنگی کے اظہار کے طور پر کیا ہے، جو کہ متحدہ عرب امارات کے معاشرے کی ایک خصوصیت ہے۔
دریں اثنا، ابوظہبی پولیس نےرمضان المبارک کی راتوں میں افطار اور نماز تراویح کے بعد ٹریفک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں اور سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ فورس نے رمضان ٹریفک پلان جاری کیا جس میں نماز تراویح کے دوران مختلف سڑکوں اور مساجد کے ارد گرد گشت کو تیز کرنا اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے سمارٹ سسٹم کے ذریعے ٹریفک کنٹرول  اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شامل ہے۔مزید برآں رمضان المبارک میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے مہم بھی تیز کر دی ہے۔ کیونکہ رمضان کے دوران ابوظہبی میں عام طور پر بھکاریوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ  لوگوں کی سخاوت کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }