اگر میں کوہلی کے خلاف کھیلتا تو وہ اتنے رنز نہ بناتا، شعیب اختر

55

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر میں کوہلی کے خلاف کھیلتا تو وہ اپنے کیریئر میں اتنے رنز نہ بنا پاتا جتنے انہوں نے اب تک بنائے ہیں۔

شعیب اختر کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ویرات کوہلی کو ہر طرح کے اسکورنگ ریکارڈ توڑنے سے روک دیتے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک اچھے انسان اور ایک بڑے کرکٹر ہیں، آپ کو صرف بڑے کھلاڑیوں سے بڑے الفاظ کی ہی توقع ہوتی ہے اور میں اس کے لیے ان کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لیکن اگر میں ویرات کوہلی کے خلاف کھیلتا تو وہ اتنے رنز نہ بنا پاتے، وہ جو کچھ بھی اسکور کرتے ہیں وہ شاندار ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ان رنز کے لیے واقعی سخت جدوجہد کی ہے۔

شعیب اختر کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کوہلی سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کوہلی نے 50 سنچریاں نہ بنائی ہوتی بلکہ 20 یا 25 ہوسکتی تھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر کا بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کی فارم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بڑے کھلاڑی بھی ٹیم کے لیے کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں تو انہیں بھی ڈراپ کر دیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی ترجیحی سلوک کا مستحق نہیں ہے، اگر اس کی پرفارمنس ٹیم کی مدد نہیں کر رہی ہو۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کے آغاز میں شعیب اختر کے تیز رفتار گیند بازی کی وجہ سے ان کا سامنا کرنے کی خوائش ظاہر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چیلنج پسند کرتے ہیں اوردنیا کے تیز ترین بولر کا مقابلہ کرنے سے بہتر چیلنج کیا ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }