بیٹے کی موت کے بعد رونالڈو کی فیملی تصویر

134

بیٹے کی موت کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پوری فیملی کی تصویر شیئر کردی ہے۔

عالمی شہریت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کی تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ پر بیٹے کی موت کے بعد فیملی کی تصویر شیئر کی ہے۔

 

تصویر میں ان کے ہمراہ گرل فرینڈ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں بھی موجود ہیں جبکہ انہوں نے اپنی گود میں نومولود بچی کو بھی اٹھارکھا ہے۔

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ جیو اور نومولود بچی کے ساتھ بالآخر گھر واپس آگئے ہیں، آپ کا تعاون بہت ضروری ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس ننھی مہمان کے لیے شکر گزار ہوں جس کا ہم نے اس دنیا میں خیر مقدم کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں اور دعاؤں کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

واضح رہے کہ رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جس میں سے ان کا نومولود بیٹا انتقال کرگیا تھا۔

بیٹے کے انتقال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سب سے بڑا درد ہے جو کوئی بھی والدین محسوس کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }