ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو جارح مزاج بلے بازوں کا کھیل کہا جاتا ہے،جہاں کئی بلے باز اپنی بلے بازی سے سب کو حیرا ن کردیتے ہیں وہیں کئی مایہ ناز بلے باز صفر پر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج ہم ایسے بھارتی بلے بازوں کا تزکرہ کریں گے جو سب سے زیادہ صفرپر آؤٹ ہوئے۔
پہلے نمبر پر بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز روہیت شرما ہیں جو 22 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
دوسرے نمبر پر بھارتی بلے باز پیوش چاولا ہیں جو کہ 21 بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بغیر کھاتہ کھولے کریز چھوڑ کر چلے گئے ۔
Part of an unwanted list
Dinesh Karthik’s tally of ducks in T20s has risen to 2️⃣0️⃣ – the third-highest for any 🇮🇳 player in the format #SRHvRCB #IPL2022 #dineshkarthik pic.twitter.com/cBWsyBFDTv
— CricWick (@CricWick) April 23, 2022
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارتی مایہ ناز بلے باز دنیش کارتھک ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 20 مرتبہ ٹیم کے اسکور میں کوئی حصہ ڈالے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔