یاسر عرفات کو آئی پی ایل سے پیشکش

قومی آل راؤنڈر یاسر عرفات کو آئی پی ایل میں شاہ رخ خان نے خود کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے معاہدہ کی پیشکش کی تھی۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر یاسرعرفات نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انہیں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل ہونے کے لیے تین سال کے معاہدے کی پیشکش کی تھی۔

اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 15 واں ایڈیشن جاری ہے اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کے کھلاڑی سیاسی اختلافات کی وجہ سے مقابلے کا حصہ نہیں ہیں۔

واحد سیزن جس میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا وہ افتتاحی سیزن تھا جس میں تقریباً 11 کھلاڑی پانچ مختلف فرنچائزز کا حصہ تھے۔

یاسر عرفات نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے بعد کنگ خان کے ساتھ اپنی بات چیت کا انکشاف کیا ہے جس کو وہ مذاق سمجھ بیٹھے تھے۔

یاسر عرفات کا کرکٹ ڈین کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے لیے نام شارٹ لسٹ کیے تھے جس میں بدقسمتی سے میرا نام شامل نہیں تھا جس کی وجہ سے میں وہ سیزن نہیں کھیل سکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 2008 میں کینٹ کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہا تھا جہاں کی اسکاؤٹنگ ٹیم خصوصی طور پر ہندوستان سے آئی تھی جس کے ایک میچ کے دوران میری ان سے ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان چاہتے تھے کہ میں ان کی طرف سے کھیلوں جبکہ شروع میں، میں نے سوچا کہ یہ ایک مذاق ہے کیونکہ شاہ رخ کسی کو کنٹریکٹ کے حوالے سے بات کرنے کے لیے کیوں بھیجیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان نے مجھے ایک کارڈ بھی دیا تھا جبکہ انہوں نے مجھ سے میرے رابطے کی تفصیلات بھی لی تھیں۔


Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home4/urduweek/public_html/wp-includes/functions.php on line 5420