رمضان المبارک کے بعد آسٹریلیا نے عید الفطر کی تاریخ کا بھی سب سے پہلے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی امام کونسل نے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا ہے جس کے مطابق رواں سال 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کی زیادہ امکانات 2 مئی کو ظاہر کیے جارہے ہیں جبکہ عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے امکان ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش کا امکان 30 اپریل اور یکم مئی کی شب رات1 بج کر 28 منٹ پر ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں غروب آفتاب اور چاند دیکھنے کا دورانیہ 40 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 89 منٹ ہوگا لہٰذا اگر مطلع صاف رہا تو پیر کی شام شوال کا چاند ملک کے مختلف حصوں میں واضح اور دیر تک دیکھا جاسکے گا۔
دوسری جانب اس حوالے سے سعودی عدالتِ عظمیٰ نے بھی شہریوں کے نام ایک اپیل جاری کی ہے جس میں انوہں نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتےکی شام یعنی 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند دیکھیں۔
سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہےتھا کہ شہری اپنے طور پر 29 رمضان کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، شوال کا چاند کھلی آنکھ یا دوربین سےدیکھنے کی کوشش کی جائے۔
چاند نظر آنے کی صورت میں اپنی قریبی عدالت کو شہادت ریکارڈ کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عموماً پاکستان میں عید سعودی عرب کے دوسرے دن منائی جاتی ہے۔ اسی لیے اب لوگوں کو انتظار ہے کہ سعودی عرب میں عید کا چاند کب نظر آئے گا۔