متحدہ عرب امارات کی نئی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھالیا
صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی منظوری کے بعد متحدہ عرب امارات کی نئی کابینہ کے ارکان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے سامنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان بھی حلف برداری کی تقریب کے دوران موجود تھے۔ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے دانشمندانہ وژن کی عکاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اب متحدہ عرب امارات کے آئندہ 50 سال کے ترقی مارچ کی تیاری کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے بھائی شیخ محمد بن زاید کی حمایت سے متحدہ عرب امارات کی حکومت نئی عالمی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ ہم آس پاس کے چیلنجوں کا عملی طور پر جواب دینے، مناسب فیصلے کرنے اور اپنی ترجیحات کو دوبارہ ترتیب دینے کے سلسلے میں سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔ اس موقع پر شیخ محمد بن زاید نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میرے بھائی شیخ محمد بن راشد کی سربراہی میں حکومتی کام کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات ہمیشہ تخلیقی سوچ کے ساتھ تبدیلیوں سے نمٹنے میں سرگرم عمل رہا ہے۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی خدمت کا حلف اٹھانے والے ارکان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گذشتہ ہفتے کے آغاز میں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے حکومت کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں ردوبدل اور متعدد وزارتوں اور محکموں کو ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نئے حکومتی ڈھانچے میں 50 سرکاری خدمات مراکز کی بندش اور دو سال کے عرصے میں ان کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں تبدیلی اور نئے وزرا مملکت اور خصوصی شعبوں کے سی ای اوز کی تقرریوں سمیت تقریبا 50 فیصد وفاقی اداروں کا دوسرے اداروں یا وزارتوں میں انضمام شامل ہے۔ نئی وزارتوں میں وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی شامل ہے جو ملک کے صنعتی شعبے کو ترقی دے گی۔ وزارت اقتصادیات کے تحت تین وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔ ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور ریموٹ ورک ایپلی کیشن کے وزیر مملکت کی تعیناتی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا ایک سرکاری میڈیا آفس بھی قائم کیا جائے گا۔ حکومت کے اس نئے ڈھانچے ککے تحت توانائی اور انفراسٹرکچر کی وزارتوں کو ضم کرکے وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر بنا دیا گیا ہے۔ اسی طرح نیشنل میڈیا کونسل اور فیڈرل یوتھ اتھارٹی کو وزارت ثقافت میں جبکہ جنرل پنشن اور سوشل سیکورٹی اتھارٹی کو وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ، قومی کوالیفکشن اتھارٹی کو وزارت تعلیم اور انشورنس اتھارٹی کو سیکورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی میں ضم کردیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا نیا ڈھانچہ 1. شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع 2. لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید آل نھیان ، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ 3. شیخ منصور بن زاید آل نھیان ، نائب وزیر اعظم اور وزیر صدارتی امور، شیخ ہمدان بن راشد آل مکتوم، کابینہ رکن اور وزیر خزانہ ، شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان ، کابینہ رکن اور وزیر امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون ، شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان ، کابینہ رکن اور رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر، محمد بن عبد اللہ القرقاوی، کابینہ رکن اور کابینہ امور اور مستقبل کے وزیر، احمد اعلی جامعہ الزابی، وفاقی سپریم کونسل امور کے وزیر 9۔ عبد الرحمن بن محمد بن ناصر الاویس، کابینہ رکن ، وزیر صحت اور وفاقی قومی کونسل کے امور کے وزیر مملکت 10۔ ڈاکٹر انور بن موہ عماد قرقاش، کابینہ رکن اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ 11. عبید حمید الطائر، کابینہ رکن اور وزیر مملکت برائے مالیاتی امور۔ 12 ریم بنت ابراہیم الہاشمی، کابینہ رکن اور وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون 13۔ سہیل بن محمد المظروئی، کابینہ رکن اور وزیر برائے توانائی و انفراسٹرکچر 14۔ ڈاکٹر عبد اللہ بلہائف النعیمی، کابینہ رکن اور موسمیاتی تبدیلی اور وزیر ماحولیات 15۔ ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، کابینہ رکن اور وزیر برائے صنعت و جدید ٹیکنالوجی 16 سلطان بن سعید البادی، کابینہ رکن اور وزیر انصاف 17۔ حسین بن ابراہیم الحمادی، کابینہ رکن اور وزیر تعلیم 18۔ محمد بن احمد البوردی، کابینہ رکن اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور 19۔ نورہ بنت محمد الکعبی ، کابینہ رکن اور وزیر ثقافت و یوتھ 20۔ جمیلہ بنت سالم المحیری، کابینہ رکن اور وزیر مملکت برائے تعلیم عامہ 21۔ ناصر بن ثانی الحملی، کابینہ رکن اور وزیر برائے انسانی وسائل اور امارات 22۔حصہ بنت عیسی ٰبوحمید ، کابینہ رکن اور وزیر برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ 23. عبد اللہ بن طوق المیری، کابینہ رکن اور وزیر معیشت 24. ڈاکٹر میتھا بنت سلیم الشمسی، وزیر مملکت۔ 25. ڈاکٹر احمد بالہول الفلاسی، وزیر مملکت برائے انٹرپرینیورشپ اور ایس ایم ایز 26. ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیؤدی، وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت 27. عود بنت خلفان الرومی، وزیر مملکت برائے ترقی و مستقبل 28 شمع بنت سہیل المظروئی، وزیر مملکت برائے امور نوجوانان 29۔ ذکی نسیبہ ، وزیر مملکت 30. مریم بنت محمد المہیری، وزیر مملکت برائے تحفظ خوراک و پانی 31. سارہ بنت یوسف العمیری، وزیر مملکت برائے اعلی تعلیم 32. عمر بن سلطان العلماء، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور ٹیلی مواصلات کے وزیر مملکت۔ 33. احمد علی السیغ، متحدہ عرب امارات کی حکومت کے وزیر مملکت، محمد سلطان العبیدلی، قانونی امور کے سربراہ، محمد حمد الکویتی، سائبر سیکورٹی کے سربراہ، سعید العطر، سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ، ہودہ الہاشمی، حکومت کی حکمت عملی اور جدت کی سربراہ، حماد المنصوری، ڈیجیٹل حکومت کے سربراہ اور محمد بن طالیہ سرکاری خدمات کے سربراہ ہونگے
(بشکریہ وام)