تعلیم مکمل کرنے کے بعد بزنس کوترجیح دونگا۔حمزہ نوازچوہدری

143

تعلیم مکمل کرنے کے بعد بزنس کوترجیح دونگا،حمزہ نوازچوہدری
میری کامیابی میں اللہ تعالی کاکرم اور میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں کوئی بھی پروفیشن ہوآپکی محنت اور توجہ اسکوکامیاب بناسکتی ہے
ہمیشہ کوشش کی کہ اپنے والدین اور ریحانیہ خاندان کاسرفخرسے بلندکروں ان خیالات کااظہاریواے ای کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزابوظہبی چوہدری نوازرشیدریحانیہ کے فرزندارجمنداورپاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے نائب صدرومینجنگ ڈائیریکٹرالبساق گروپ آف کمپنیزٹانڈہ چوہدری شہبازریحانیہ کے بھتیجے چوہدری حمزہ نوازریحانیہ نے نمایئندہ اردوویکلی سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا

یادرہے حمزہ نوازچوہدری نے حال ہی میں ابوظہبی کے ایک معروف تعلیمی ادارے سے امتیازی نمبروں کے ساتھ ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی ہے حمزہ چوہدری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پروفیشنل لیول کی اعلی تعلیم حاصل کروں اوراسکے بعداپنے کاروبارکوجدیدبنیادوں پرمستحکم کروں مجھے اپنے والداورداداابو کی بھرپورسپورٹ حاصل ہے اورانکی خواہش ہے کہ ہم سب بہن بھائی اعلی تعلیم حاصل کریں انشااللہ ہم تمام بہن بھائی اپنے والدورداداجان کی خواہش کوضرورپوراکریں گے۔انشااللہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }