چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے ریلیف پیکیج خوش آئند قرار

92

اسلام آباد چیمبر کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ حکومت نے چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے 75 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ حکومت نے چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے 75 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے اور تاجر برادری اس کا خیرمقدم کرتی ہے ، موجودہ مشکل حالات میں اس ریلیف پیکیج کا اعلان حکومت کی ان کاوشوں کا عکاس ہے جو وہ کاروباری برادری کی بہتری کیلئے کر رہی ہے ، ریلیف پیکیج سے ملک کے تقریباً 35 لاکھ چھوٹے کاروباری ادارے مستفید ہو سکیں گے جن سے ان کی مشکلات میں کمی ہو گی اور کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ احمد وحید نے کہا کہ حکومت نے چھوٹے کاروباری اداروں کو مئی، جون اور جولائی کیلئے بجلی کے بلوں میں بھی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے جو ایک مثبت فیصلہ ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کاروباری اداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ان کو جلد بلاسود اور بلاضمانت قرضے فراہم کرنے پر غور کرے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }