بھارت میں 500 روپے کے پراسرار نوٹوں نے خوف پھیلا دیا
بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں پر پراسرار نوٹ نظر آنا شروع ہوگئے
نئی دہلی(نیٹ نیوز)لوگ ان نوٹوں کو چھونے سے گریز کر رہے ہیں اور خوف و ہراس کا شکار ہیں۔بھارتی ریاست کرناٹکاکے شہر رائچور میں پراسرار طور پر سڑک پر 500 کے نوٹ نظر آرہے ہیں ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نوٹوں کو اپنے قبضے میں لے کر لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نوٹوں پر کورونا وائرس ہوسکتا ہے اور کوئی جان بوجھ کر اسے پھیلانے کیلئے یہ عمل کر رہا ہے ، جس سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔